کل رات میڈیا پر ریحام خان کی کتاب سے متعلق چلتا رہا کہ ریحام خان نے کتاب میں کیا لکھا۔ ریحام خان نے کتاب میں عمران خان پر مختلف نوعیت کے الزامات لگائے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ میں مغربی میڈیا کے سامنے مغربی لباس پہنوں، عمران خان اپنے والد کو قتل کرنا چاہتے تھے، شہبازشریف بہت اچھے ہیں عمران خان بہت برا ہے۔ ظاہر ہے ریحام خان نے اس کتاب میں بیڈروم سٹوریز ہی شئیر کی ہوں گی ۔
ریحام خان کے کتاب سے متعلق جان کر مجھے اردو بازار کے فٹ پاتھ پر پڑی ایک کتاب "میں مجبور تھی وہ بے غیرت تھا" یاد آگئی۔ اس کتاب میں ایک عورت بتاتی ہے کہ شادی سے پہلے اسکے ساتھ کیا حادثہ ہوا؟ شادی کے بعد اسکے ساتھ پہلی رات کیا ہوا ؟ وہ پہلی رات کن تکالیف سے گزری ؟ بلیڈ سے اپنا ہاتھ کیوں کاٹنا پڑا؟ اسکے بعد اسکے ساتھ کیا ہوتارہا؟ اس میں کچھ اس قسم کی چیزیں لکھی ہوئی تھیں جو یہاں بیان نہیں کی جاسکتیں کیونکہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے۔
ن لیگ کا کیاخیال ہے کہ یہ کتاب آئی تو عمران خان کو اڑا کر رکھ دے گی اور ہم الیکشن آسانی سے جیت جائیں گے۔ تحریک انصاف والوں کا خیال ہے کہ اس کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے اور اسکا مقصد عمران خان کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔ کوئی کچھ بھی کہے لیکن میرا خیال ہے کہ یہ کتاب تحریک انصاف کو سیاسی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی بلکہ یہ انٹرٹینمنٹ دے گی۔ لوگ مزے لینے اور اپنا ٹھرک پورا کرنے کیلئے اس کتاب کو پڑھیں گے۔
اگر یہ کتاب الیکشن سے کچھ دن پہلے آتی ہے اور ن لیگ اس کتاب کے پیچھے ہے تو اسکا مطلب ہے کہ ن لیگ نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی۔ ریحام خان اس کتاب کو حسین حقانی کے ذریعے لانچ کرنا چاہتی ہیں۔ حسین حقانی وہی شخص ہے جس نے نصرت بھٹو اور بے نظیر کی جعلی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکوائی تھیں اوربے نظیر ، نصرت بھٹو کی کردارکشی میں پیش پیش تھا لیکن اسکے باوجود بے نظیر الیکشن جیت کر وزیراعظم بن گئیں۔