
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سوالات کا جواب دیدیا ہے، کہا کہ ہم قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف سے سوال پوچھتےہوئے کہا تھا کہ میڈیا پر ہماری زباں بندی، اہل صحافت پر تشدد اورجھوٹے مقدمات کا اندراج ، میڈیا اور یوٹیوب پر ہمیں بلیک آؤٹ کرنے اور فلڈ ریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنے جیسی مذموم کوششوں کے ذمہ دار آپ ہیں؟
عمران خان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہےکہ آپ کے مجرم حواری اورانکے سرپرست تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ اگر آپ ہمارےآئینی حقوق غصب کرنےاور اظہاروصحافت کی آزادی کےحوالے سےعالمی وعدوں سے انحراف کے ذمہ دار نہیں تو قوم کو یہ بتانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟
https://twitter.com/x/status/1569313865355124738
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے ان سوالات کا جواب ٹویٹر پر ہی دیا اور کہا کہ جہاں تک چندے کی بات ہے تو ہمیں امید ہے کہ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ ساتھ2010کےسیلاب متاثرین کے نام پر لئے گئے چندےوغیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کاحساب اُسی طرح ضرور دیں گے جِس طرح میں نے اور میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خندہ پیشانی سے دیا اور ابھی تک قانون کے سامنے سر جھکایا ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت اسوقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے لہذا آپکے الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق ہمارے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1569658707591532545
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ تمام پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کے خصائل ہیں، ہمارے نہیں۔ ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1569658914731343874
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3pmrespnsetokhan.jpg