میاں صاحب آخری موقع

Sedqal

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ طویل ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر کرائے پر لائے جانے والے افراد اب اپنے گھروں کو جانے کے منتظر ہیں لیکن اُن کا کہنا ہے کہ اُنھیں گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ایسے ہی سینکڑوں افراد میں بہاولپور کا رہائشی نوید بھی شامل ہے۔

اس لڑکے کا نام تو کچھ اور ہے تاہم اُس کی سکیورٹی کے لیے اسے نوید کے ایک فرضی نام سے لکھا جا رہا ہے۔

نوید کا کہنا تھا کہ وہ بہاولپور کے قریب ایک گاؤں ٹامے والی کا رہائشی ہے اور دسویں جماعت کا طالب علم ہے۔

اُس لڑکے کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے مقامی عہدیدار تنویر عباسی نے اُن کے گھر والوں کو بتایا کہ اُن کا بیٹا انقلاب مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہا ہے اور وہ تین روز کے بعد واپس آجائے گا۔

نوید کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے مقامی عہدیداروں نے اُن کے گھر والوں کو چھ ہزار روپے بھی دیے جو اُنھوں نے بخوشی قبول کر لیے۔ اُس نے کہا کہ اس کے علاقے اور قریبی گاؤں سے 300 کے قریب زیر تعلیم نو عمر لڑکوں کو انہی شرائط پر اسلام آباد لایا گیا ہے۔

اس لڑکے کا کہنا تھا کہ 20، 20 لڑکوں پر مشتمل بٹالین بنائی گئی ہیں اور ہر بٹالین کا انچارج روزانہ انقلاب مارچ کی انتظامیہ کو لڑکوں کی حاضری کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

نوید کا کہنا تھا کہ جو لڑکے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہیں اُنھیں بھی اپنے گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ اُنھیں قریبی علاقوں میں ہی رکھا ہوا ہے۔

اس لڑکے کے بقول اُنھیں 21 روز اسلام آباد میں ہوگئے ہیں اور جب وہ اپنے عہدیداروں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں تو اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے بس سٹینڈ پر اُن کے بندے کھڑے ہیں جو اُنھیں گھر جانے کی بجائے اگلے جہاں پہنچا دیں گے اور اُن کے گھر والوں کو بتا دیں گے کہ وہ پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ شروع کرنے سے پہلے کہا تھا کہ جو اس مارچ سے واپس آئے تو اُسے مار دیا جائے تاہم اگلے روز اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے یہ بیان مذاق میں دیا تھا۔

گوجرانوالہ کے نواحی علاقوں جہاں پر اکثر خواتین گھروں میں کام کرکے گُزارا کرتی ہیں وہاں سے بھی اطلاعات کے مطابق 100 کے قریب خواتین کو اس انقلاب مارچ میں لایا گیا ہے اور اُن کے گھر والوں کو دس ہزار روپے مہینے کے حساب سے دیے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ کے ایک رہائشی محمد اسلم کے مطابق لوہیا والہ بائی پاس اور دیگر نواحی علاقوں میں گذشتہ ماہ لاؤڈ سپیکر پر اعلانات ہوئے جس میں خواتین کو انقلاب مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی اور کہا گیا کہ جن خواتین کے پاس شیر خوار یا دس سال سے کم عمر بچے ہیں اُنھیں بھی اپنے ساتھ لائیں تو اُنھیں تین سے پانچ ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ اس وقت انقلابی دھرنے میں جتنے بھی لوگ بیٹھے ہیں وہ اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں اور اُنھیں نہ تو مجبور کیا گیا اور نہ ہی اُنھیں کوئی پیسے دیے گئے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے حکم پر آٹھ سو کے قریب ایسے مظاہرین اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں
جن کے امتحانات ہیں یا پھر اُنھیں نوکری اور کاروبار کے مسائل ہیں۔

انقلاب مارچ میں شریک شرکا سے متعلق وزارت داخلہ کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شرکا کی تعداد چار سے لے کر پانچ ہزار تک ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان شرکا میں ایسے افراد کی تعداد قابل ذکر ہے جو منہاج القران کے ملازم ہیں۔

Source: http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/09/140905_inqalabi_on_rent_tk.shtml?print=1
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Wadi wadi parties main ye chotay chotay phaday hotay rehtay hain :biggthumpup:

زیادہ خوش نہ ہوں چھوٹا سوراخ جہاز ڈبو دیتا ہے

titanic.jpg
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
آگر اس میں عزت نام کی کوئی چیز ہوتی تو آج حالات یہاں ہوتے.نواز شریف پوری کوشش کر رہا ہے کہ یہ سیاسی شہید بنے
 
Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)
آگر اس میں عزت نام کی کوئی چیز ہوتی تو آج حالات یہاں ہوتے.نواز شریف پوری کوشش کر رہا ہے کہ یہ سیاسی شہید بنے
Which PM in the right frame of mind would want his govt to go...think before you write :)
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Which PM in the right frame of mind would want his govt to go...think before you write :)
نواز شریف نے خود تسلیم کر لیا ہے کہ اسمبلی تحلیل کر دے گا اگر دھاندلی کا ثبوت مل گیا

:biggthumpup:اور دھاندلی کی تحقیق سے پہلے اسکا استعفی بھی آنا ضروری ہے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے
 
Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)

نواز شریف نے خود تسلیم کر لیا ہے کہ اسمبلی تحلیل کر دے گا اگر دھاندلی کا ثبوت مل گیا

:biggthumpup:اور دھاندلی کی تحقیق سے پہلے اسکا استعفی بھی آنا ضروری ہے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے
Kitni bar Batana pare ga....NAHIN DEGA ISTEEFA NO MATTER WHAT!!!:angry_smile: Ap pti ki Fikr karain...kafi mnas,mpas ne baghawat ki huwi hai.....Aur pmln tayar bethi hai ;)
 
Suna hai Aj kal ap bohot achay mood main hote hain....kheriat?(bigsmile)
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Which PM in the right frame of mind would want his govt to go...think before you write :)
میری بہن،میرے کہنے کا یہ مطالب ہے کہ نواز چاہتا ہے یہ اس دہرنے کے دبائو میں استعفیَ نہ دے بلکہ یہ آیک سیاسی شہید کی حیثیت سے رخصت ہو.احتجاجی تحریک کے ذریعے رخصت ہونے اور آرمی کے ذریعے رخصت ہونے میں بہت فرق ہے
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Kitni bar Batana pare ga....NAHIN DEGA ISTEEFA NO MATTER WHAT!!!:angry_smile: Ap pti ki Fikr karain...kafi mnas,mpas ne baghawat ki huwi hai.....Aur pmln tayar bethi hai ;)
جنہوں نے بغاوت کی وہ ایک باغی کا حال دیکھ لیں پہلے رہی بات استعفی کی تو اگر اس پر میاں صا حب کو تحفظات ہیں تو پیکیج لے لیں ؟
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Suna hai Aj kal ap bohot achay mood main hote hain....kheriat?(bigsmile)
:angry_smile:یہ افواہ ہے تاری اور عاطف نے میری پوسٹس کی جان بوجھ کر ایک خاص تاویل کی ہے

:17:اگر آپ استعفی پر ایگری نہیں تو کوی بات نہیں پھر بات کر لیں گے
 
Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)

:angry_smile:یہ افواہ ہے تاری اور عاطف نے میری پوسٹس کی جان بوجھ کر ایک خاص تاویل کی ہے

:17:اگر آپ استعفی پر ایگری نہیں تو کوی بات نہیں پھر بات کر لیں گے
[hilar] That's exactly what I was talking about [hilar] I agree 100%......PM will never resign:biggthumpup:
 
Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)

جنہوں نے بغاوت کی وہ ایک باغی کا حال دیکھ لیں پہلے رہی بات استعفی کی تو اگر اس پر میاں صا حب کو تحفظات ہیں تو پیکیج لے لیں ؟
Ap bhi na......ab package ki zaroorat IK ko hai pmln ko nahin :biggthumpup:
 
Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)
میری بہن،میرے کہنے کا یہ مطالب ہے کہ نواز چاہتا ہے یہ اس دہرنے کے دبائو میں استعفیَ نہ دے بلکہ یہ آیک سیاسی شہید کی حیثیت سے رخصت ہو.احتجاجی تحریک کے ذریعے رخصت ہونے اور آرمی کے ذریعے رخصت ہونے میں بہت فرق ہے
Qadri and IK are here to topple NS govt,it's not a secret...if IK wins he looses supporters if he doesn't even then he looses supporters...for PM it's a win win....as for qadri I won't even bother to comment on that notanki!
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Qadri and IK are here to topple NS govt,it's not a secret...if IK wins he looses supporters if he doesn't even then he looses supporters...for PM it's a win win....as for qadri I won't even bother to comment on that notanki!
جب تک دہندلی کی تحقیقات ہوں گی نواز شریف استعفیَ دے وہ بهی آیک ماہ کے لئے یہ آیک بہت بڑی کامیابی ہے.اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے ۵ مطالبات منظور ہو چکے ہیں
:biggthumpup:
 
Back
Top