میانوالی:باپ کی فائرنگ سے زخمی ڈاکٹر سدرہ نیازی دم توڑ گئیں

3drsidiniaz.jpg


میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر سدرہ نیازی دم توڑ گئیں، اہلِ خانہ نے ڈاکٹر سدرہ نیازی کے انتقال کی تصدیق کردی، ڈاکٹر راولپنڈی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ڈاکٹر سدرہ کی نمازِ جنازہ و تدفین میانوالی میں کی جائے گی،ڈاکٹر سدرہ نیازی کے بھائی کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج ہے، تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

میانوالی پولیس کے مطابق ڈاکٹر سدرہ کو 10 روز قبل ان کے والد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا،ڈاکٹر سدرہ مزید پڑھائی کے لیے ہاسٹل میں شفٹ ہونا چاہتی تھیں، جبکہ والد بیٹی کے ہاسٹل میں منتقل ہونے کے خلاف تھے۔

https://twitter.com/x/status/1696760453358297487
زخمی لیڈی ڈاکٹر کو 20 اگست کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 9 روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھیں،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا،پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں، راولپنڈی اسپتال میں مقتولہ کے سر کا آپریشن کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کر گئی۔

اس سے پہلے جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی3 ہفتے قبل غیرت کے نام پر اپنی 2 بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکیا تھا، واقعہ کا مقتولین کے والد کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیاگیا تھا۔

 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Agree sad very sad. Mianwali is wild west of Punjab. Centuries old pushtoon traditions. Tribal enemities. Allah sab ko hidayat dee.