جان شیر خان خٹک ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ضلع میانوالی کا پیغام :۔
”سنگدلی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ڈی پی او صاحب ۔ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے انتقام کا بھی کوئی تو اصول ہو گا نالیکن یہاں پر تو اللہ معاف کرے کھلی بدمعاشی ہے۔
کل مورخہ 23 جون 2023 کو میرے والد صاحب فوت ھوئے تھےکل شام کو ساڑھے چھ بجے میرے والد صاحب کا نمازجنازہ تھا۔ عین نمازجنازہ کے وقت ایک درجن کے قریب پنجاب پولیس کی گاڑیاں جنازہ گاہ کے قریب پہنچ گئی۔ اور گاؤں کے مختلف چوکوں پر اور جنازہ گاہ کیطرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس تعینات تھی سول کپڑوں میں ۔۔ ستم ظریفی تو یہ تھی کہ نہ مجھے میرے والد صاحب کا جنازہ پڑھنے دیا گیا اور نہ ہی والد صاحب کا اخری دیدار کرنے دیا گیا۔
عین جنازہ کےوقت پولیس کی کچھ گاڑیاں میرے گھر پہنچ گئی یہ ظلم نہیں تو اور کیا ھے ۔ میرا یہ سوال بنتا ھے ڈی پی او میانوالی نوانی صاحب سے کہ آپ تو ایک خاندانی آدمی ھو پھر آپ نے اتنی نیچ حرکت کیوں کی ۔ یقینا آپ نے اپنے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے پولیس بیجھی تھی ۔
ہمارا جرم کیا ھے ڈی پی او صاحب یہ کہ ہم عمران خان کو اپنا لیڈر مانتے ہیں کیا اپ زور ظلم سے ہماری وفاداریاں تبدیل کر لو گے بلکل نہیں ۔ شکر الحمداللہ میرے والد صاحب کا نمازجنازہ بھی ھوگیا تدفین بھی ھوگئی لیکن میری اپ کے ڈیپارٹمنٹ سے نفرت ھوگئی ھے ۔۔
ڈی پی او صاحب لوگ کہتے ہیں کہ پولیس کا محکمہ انسان فراموش ھے اور ہاں آپ لوگ بلکل احسان فراموش ھو جب آپ کے دو جوانوں کو چاپری کےپہاڑی علاقہ میں شہید کیا گیا تو آپ کے ڈیپارٹمنٹ میں اتنی جرات نہیں تھی کہ آپ ان دونوں شہداء کی ڈیڈ باڈی لیکر آتے اپکے لگے ھوئے جنگ میں ہم نے اپنی ذاتی گاڑی میں اپکے دونوں شہداء کا جسد خاکی اس ایریا سے ریسکیو کیا تھا ۔۔
آپ کے ڈیپارٹمنٹ کے اوپر مشکل وقت تھا اور ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت اپکے ڈیپارٹمنٹ کا مکمل ساتھ دیا تھا ۔۔ لیکن اپ کے ڈیپارٹمنٹ نے مجھے میرے والد صاحب کا جنازہ پڑھنے نہیں دیا سوال تو بنتا ھے ۔
ڈی پی او صاحب ایک تو اپ نے فیک ایف آئی آرز کرائی ہمارے اوپر لیکن کل آپ نے جو ظلم کیا یقینا یہ معافی کے قابل نہیں ۔ یقینا ایک دن اپ نے بھی موت کا مزہ چھکنا ھے۔ قیامت کا دن ھوگا اور انشاءاللہ ہمارا ہاتھ ھوگا اور اپکا گریبان ھوگا ۔۔
اللہ تعالی بھی اپ سے پوچھے گا کہ میں نے اپ کو طاقت دی تھی اپ نے اپنےلوگوں کے اوپر ظلم کیا اپنی پروموشن کی خاطر اور طاقت کا غلط استعمال کیا ۔۔۔ مزید ڈی پی او صاحب ہمارا جینا مرنا عمران خان کیساتھ اور یہ مجھے میرے والد کی نصیحت ھے ۔۔۔ عمران خان زندہ باد “