asadrehman
Chief Minister (5k+ posts)
عوامی انصاف جناب گالیوں سے گفتگو کا آغاز کرتے ہیں اور پھر بھی چاہتے ہیں بین نہ ہوں۔ آپ جیسوں کو بین ہی رہنا چاہیے۔ وہ بھی دن تھے کہ نونی مہذب انداز میں طعنے مارتے تھے، پرسنل اٹیک سے گریز کرتے تھے۔ اب ایسے نمونے آ گئے ہیں جن کے نزدیک بھونکنا ایک مناسب لفظ بن گیا ہے۔ شاباش عوامی آواز ۔ اگر کوئی آپ کی گالیوں کے جواب میں خاموشی اختیار کر لے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کی عزت بڑھ گئی ہے یا اگلا لاجواب ہو گیا ہے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے جیسی عوام کی نظروں میں گرتے جا رہے ہیں۔ آپ یہاں جتنی بھی گالیاں نکال لیں، جن کو آپ سپورٹ کرتے ہیں وہ آپ کو ایک کیڑے مکوڑے سے زیادہ اہمیت نہ دیتے ہیں نہ دیں گے۔ شکریہ۔ اچھے کومنٹ کریں سب آپ کی عزت کریں گے۔ گالیاں یا پرسنل اٹیک کریں گے کوئی بھی آپ کی عزت کرے گا نہ ہی آپ کے حق میں مثبت بات کرے گا۔ شکریہ، میرا فرض سمجھانا تھا، آگے سمجھنا نہ سمجھنا آپ کی مرضی ہے۔