
وزیراعظم شہباز شریف کے کیس میں انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے ہے جو کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے زیراثر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام خبر ہے میں ایک سوال پر کہ "وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر ایف آئی اے کچھ ثابت نہیں کیوں نہیں کر سکا، بریت کس بنیاد پر کی گئی ہے" کا جواب دیتے ہوئے ماہر قانون اظہر صدیق نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنی ہو گی کہ مدعی، ملزمان شہباز شریف اور حمزہ شہباز اور ایف آئی اے ایک پیج پر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے کیس میں انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے ہے جو کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے زیراثر ہے جبکہ وہ وزیراعظم کے زیراثر ہیں یہ بات تبھی سمجھ جانی چاہیے تھی جب کیس کے پرانے پراسیکیوٹر کو تبدیل کر کے نئے پراسیکیوٹر لگا دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹیکس کے قوانین کو سمجھتا ہوں، یہ کنفیوژ کرتے ہیں! مقصود چپڑاسی، پاپڑ والا اور اکائونٹنٹ یہ جتنے بھی لوگ ہیں اربوں کا بلیک منی پیسہ جو ماڈل ٹائون میں جمع ہوتا تھا وہاں سے ان کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کردیا جاتا تھا اور وہاں سے اسے ہنڈی کے ذریعے باہر بھجوایا جاتا تھا اور غیرملکی ترسیلات کے ذریعے واپس پاکستان لایا جاتا تھا اور یہ سارا عمل دنوں میں مکمل کیا جاتا تھا.
https://twitter.com/x/status/1580242386227466240
سوال یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ نے براہ راست اکائونٹ کھلوایا تھا تو ظاہر ہے اپنے کسی ملازم کا اکائونٹ کھلوانے شہباز شریف خود تو بینک نہیں جائیں گے۔
سینئر صحافی وتجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے سوال کیا کہ "نومبر 2020ء میں اسی ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہوتا ہے، ایک سال تک فرد جرم عائد نہیں ہوتی، عمران خان کے مطابق این آر او ہوتا ہے اور اس میں نواز اور زرداری فیملی کو ڈرائی کلین کیا جائیگا، مریم نواز کیا کیس ختم ہو چکا، اسحق ڈارواپس آکر وزیر خزانہ بن چکے ہیں لیکن مقصود چپڑاسی کا بیان اور ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کہاں جائیں گی، کیا وہ فائلیں بھی دفن کر دی جائیں گی۔
جس کا جواب دیتے ہوئے اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ اتنے سارے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں جن کو دیکھے بغیر فرد جرم عائد ہونے سے پہلے ہی وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت ہمارے لیے بھی اچنبھے کی بات ہے! انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہو سکتا ہے آنے والے وقتوں میں ان فیصلوں کی روشنی میں کوئی نئے قوانین بنیں جن سے ہمارے جیسے مؤکلوں کے کیسوں میں معاون ثابت ہو!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17drrizwanrepoets.jpg
Last edited by a moderator: