معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں:حماد اظہر

ishaq-dar-ishaq-dar-pakkk-d.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کہتے ہیں کہ معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں،زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد حماد اظہر نے کہا ملک کو مزید معاشی عدم استحکام کی طرف نہ لے جایا جائے،معاشی طور پر ملک نازک ترین موڑ پر پہنچ چکا ہے، پہلے ایک وزیر خزانہ آیا وہ اپنی منطق پر چلتا رہا۔


حماد اظہر نے مزید کہا وزیر خزانہ کہتا تھا کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے لے آؤں گا لیکن حالت یہ ہے کہ ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر دستیاب نہیں،معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں جب کہ الیکشن کے بغیرمعاشی اور سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

https://twitter.com/x/status/1601848153271058433
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ وزیراعظم اور وزرا عوام کو گھڑی کے بجائے اپنی کارکردگی کا ثبوت دکھاتے تو اچھا تھا، افسوس ان کی نکمی معاشی فوج کے بیرونی دورے کسی کام نہیں آرہے،حکومت فوری الیکشن کا اعلان کرے،ورنہ ہم پنجاب اور پختونخواہ میں الیکشن کرادیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1602553852393291776
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا شہباز زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کردیا، وفاقی حکومت پیٹرول کی اضافی قیمت سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے،عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہے لیکن ریلیف دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے،جب منی لانڈرنگ کے ماہر لوگ اقتدار پر قابض ہوں تو ڈالروں کی اسمگلنگ کیسے روکی جائے گی۔
 
Last edited by a moderator:

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
Neutral ne Pakistan ke LOLAY Laga diye hain - General BAJWA should be questioned for all this shit what he did - General Bajwa ko hisaaab dena padey gha
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Neutral ne Pakistan ke LOLAY Laga diye hain - General BAJWA should be questioned for all this shit what he did - General Bajwa ko hisaaab dena padey gha
No one is going to believe army anymore. Now even if army succeed in maintaining the status quo, but they have lost it all, nations believe, sympathies and their image as a professional force. In short, they have lost everything.

Bajwa childish and stubborn behavior and attitude will haunt army for a long time.