
مظفرگڑھ میں پسند کی شادی سے روکنے پر کم عمر لڑکا لڑکی نے زندگیوں کا خاتمہ کرلیا،ناراض 13 سالہ لڑکے اور12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی،
اندرون شہر کے رہائشی بلال اورلاریب ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورشادی کرنا چاہتے تھے،گھر والوں نے دونوں کی ڈانٹا اور سمجھایا اورشادی کرنے سے روک دیا۔
گھر والوں کی جانب سے شادی میں رکاوٹ ڈالنے پر بلال نے پہلے لاریب کوزہریلی گولیاں کھلائیں اورپھرخود بھی کھالی۔
رواں ہفتے پشاور کے علاقے متنی میں پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی کی مرضی کے بغیر اس کی منگنی کردی تھی،شادی سے انکار پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا،والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
رواں ماہ لاڑکانہ میں پسند کی شادی پر 9 ماہ کی حاملہ خاتون کو قتل کردیا گیا تھا،سیشن کورٹ کے قریب مسلح افراد نے نو بیاہتا جوڑے پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے لڑکی جاں بحق اور اس کا شوہر شدید زخمی ہواتھا،مقتولہ کے شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ فائرنگ اس کے سسر نے کی، مقتولہ بیوی نو ماہ کی حاملہ تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/suicdii11.jpg