
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما مراد راس نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری ساری توجہ تمام لوگوں کو ایک جگہ اکھٹے پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر تعلیم اور پی ٹی آئی کے رہنما مراد راس نے ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آگےکیا کرنا ہے، ہم نے اپنے گروپ کا نام ڈیموکریٹس رکھا ہے اور ہمارا فوکس تمام لوگوں کو اس گروپ میں اکھٹا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والےہمارے لوگ دوسری پارٹیوں میں جانا نہیں چاہتے، ہمارے گروپ میں اراکین کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے، اس گروپ میں شامل لوگوں نے جہانگیر ترین گروپ میں جانے سے متعلق بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
مراد راس نے کہا کہ ہمارے گروپ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد شامل ہے، کسی بھی چیز کا حل سڑکوں پر نہیں بلکہ مذاکرات سے نکل سکتا ہے، پی ٹی آئی کو اس نہج پر پہنچانے میں عمران خان کے مشیروں کا ہاتھ ہے، لوگوں نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پارٹی چھوڑی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14muradrassss.jpg