نادان
Prime Minister (20k+ posts)
ایک بہت اچھی گفتگو کا آغاز ہے. اور کچھ دوست بہت اچھے جوابات بھی دے رہے ہیں.میری ناقص رائے میں محترم دوست جس نے تحریر لکھی ہے اس نے بات کو کہِیں آگے سے جا کر پکڑنے کی کوشش کی ہے اور ایک بار پھر سائنس کو مذہب ...چاہے مذہب جھوٹا ہی ہو.....کے مقابل کھڑا کرنےکی کوشش کی ہے. سوال دراصل بنیادی یہ ہونا چاہیے کہ ہم یہاں کیوں ہیں؟ اس بنیادی بات کو چھوڑ کر جب ہم آگے چلتے ہیں تو پھر جتنا بھی فلسفہ ہے وہ ٹامک ٹوئیوں سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا. میں اپنے معزز دوست سے درخواست کروں گا کہ سائینسی نکتہ نظر سے میرا اس دنیا میں وجود کیوں ہے؟
دیکھا یہ ہی گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ سائنس پڑھ جاتے ہیں وہ خالق کے منکر ہو جاتے ہیں ..ان کی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ سائنس کو خالق کے دو بدو لا کھڑا کر دیتے ہیں ..حالانکہ سائنس تو خالق کو پہچاننے کا ٹول ہے .....