مخصوص نشتوں کے فیصلے پر نواز شریف حیران،پارٹی رہنماؤں کو مری طلب کرلیا

17nawahharaionfailsks.png

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلے پر سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی پارٹی رہنمائوں سے ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں ان کی طرف سے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملاقات میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف نے مخصوص نشستوں کے کیس پر فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس سوموار کو مری میں بلا لیا ہے۔ میاں نوازشریف نے اپنی صاحبزادی ووزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو بھی سوموار مری میں ہونے والے اجلاس کے لیے طلب کیا ہے جہاں پر اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی بھی صدر مسلم لیگ ن نوازشریف سے چھانگلہ گلی مری میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے جس میں سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے حالیہ فیصلے کے محرکات اور اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔ نوازشریف نے اس ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار ناگواری کیا اور پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے وسیع تر مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا۔

مری میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ کابینہ اراکین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں لیگی قیادت مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کا تعین بھی کرے گی، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے پر لائحہ عمل کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا بھی فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے فیصلہ جاری ہونے کے بعد سے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی طرف سے سخت بیانات دیئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اس فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی پوزیشن مستحکم ہے۔
 
Jazbaati

Minister (2k+ posts)
This corrupt clown will also be hairaan when he is removed from the seat he has stolen. He cannot understand why the courts are making judgements based on the truth.
 
Azpir

Senator (1k+ posts)
17nawahharaionfailsks.png

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلے پر سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی پارٹی رہنمائوں سے ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں ان کی طرف سے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملاقات میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف نے مخصوص نشستوں کے کیس پر فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس سوموار کو مری میں بلا لیا ہے۔ میاں نوازشریف نے اپنی صاحبزادی ووزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو بھی سوموار مری میں ہونے والے اجلاس کے لیے طلب کیا ہے جہاں پر اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی بھی صدر مسلم لیگ ن نوازشریف سے چھانگلہ گلی مری میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے جس میں سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے حالیہ فیصلے کے محرکات اور اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔ نوازشریف نے اس ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار ناگواری کیا اور پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے وسیع تر مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا۔

مری میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ کابینہ اراکین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں لیگی قیادت مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کا تعین بھی کرے گی، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے پر لائحہ عمل کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا بھی فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے فیصلہ جاری ہونے کے بعد سے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی طرف سے سخت بیانات دیئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اس فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی پوزیشن مستحکم ہے۔
Yeh Bharwa to is baat pe b hairan tha k is se Evenfield apartments ki financial trail kyun mangi ja rae ha .... Sala Bharwa chor