
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ مجھے قتل کیا گیا تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ذمہ دار ہوں گے۔ مجھے قتل کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے مسلسل فون کرکے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1539342495800348677
چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے خود کو درپیش سیکیورٹی خدشات پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ کہ ورثا میرے قتل کا بدلہ خود لیں گے۔ چیف جسٹس مجھے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کا نوٹس لیں، لاہور ہائیکورٹ میں اپنی سیکیورٹی بحالی کے لیے اپیل دائر کی ہے۔
انہوں نے پولیس افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے کہنے پر آپ مجھے مار تو لیں گے لیکن پھر بچیں گے آپ بھی نہیں۔ آپ ہمیں اسلحہ اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ہمیں اسلحہ اٹھانے پر مجبور نہ کریں۔ آپ کو مجھے فون کر کے دھمکیاں دینے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539349793436274695
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حامد رضا نے چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کو جولائی 2020 میں قرآن بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamid-raza-rana-snaaa-v.jpg