مبینہ فراڈ، شاہد آفریدی سمیت 10افراد کے خلاف مقدمہ درج

4افرییدیسفرائئدکدج.png

راولپنڈی کے تھانہ روات میں تعمیراتی منصوبے میں مبینہ فراڈ کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مشہور سابق کرکٹر شاہد آفریدی ، حساس ادارے کے سابق افسران سمیت 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنےو الی ایف آئی آر کی نقل کے مطابق شاہد آفریدی، حساس ادارے کے سابق افسران سمیت 10 افراد پر دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں درخواست گزار نےموقف اپنایا ہے کہ حساس ادارے کے سابق افسران و دیگر نے پرنٹ، سوشل و الیکٹرانک میڈیا پر مشہور کرکٹر شاہد آفریدی وغیرہ کے ذریعے اشتہارات دیئے اور لوگوں کو ایفل ٹاورکمرشل بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

GHGGq-WWgAAcTLO


درخواست گزار کے مطابق میں نے اشتہار بازی اور ملزمان کے نام و شہرت کو سامنے رکھتے ہوئےاس منصوبے میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے دو عدد دوکانیں خریدیں اور مبلغ 55لاکھ اور 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی، جس کے بعد مجھے ان دوکانوں کا مالک قرار دے کر معاہدہ کرایہ داری طے کیا اور کچھ مہینے کرایہ بھی ادا کیا۔

https://twitter.com/x/status/1761337007039504491
درخواست گزار کے مطابق بعدازاں یہ انکشاف ہوا کہ ملزمان نے بددیانتی، دھوکہ دہی و فراڈ سے عوام کو بے وقوف بنایا اور سابقہ تاریخوں میں نکالےگئے اسٹالے اشٹام پیپرز استعمال کیے ، موقع پر ابھی دو دوکانوں کی تعمیر بھی نہیں ہوئی اور ایک ایک دوکان کئی کئی لوگوں کو الاٹ کردی گئی ہے، براہ کرم نامزد کردہ اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک پریس کانفرنس کرو
نو مئی کے فالس فلیگ ڈرامے کی مزمت کرو اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرو
اور پھر سات خون بھی معاف ہوجائیں گے اور پھر موجاں ہی موجاں
 

Back
Top