لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا۔
یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹر شگفتہ ناز کا کہنا تھاکہ مریم نواز ہماری یونیورسٹی کی ممتاز اولڈ اسٹوڈنٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں مریم نواز نے ایک قابل قدر کامیابی سمیٹی اور وزیراعلیٰ بنیں، ان کی سیاست میں کامیابیوں کی پذیرائی کرتے ہوئے ہسٹری میوزیم ان سے منسوب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کو اپنی مادرعلمی کے دورےکی باضابطہ دعوت دے دی ہے، ان کی شخصیت طالبات کیلئے قابل تقلید ہے۔
Source