قومی اسمبلی کی تحلیل کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے،پرویزالہیٰ

1parvezelahsisisisi.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں کوئی مفت میں ن لیگ کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین اور راسخ الہیٰ بھی موجود تھے، چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی جیت اور حکومت کا قیام اب نوشتہ دیوار ہے، ن لیگ کی طرف سے بائیکاٹ کی باتیں اعتراف شکست ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مذاکرات کیلئے دی گئی مہلت اب ختم ہونے والی ہے، تاہم حکومت مذاکرات کو بطور تاخیری حربہ استعمال کرنے کی خواہاں ہے، یہ لوگ مذاکرات کےبجائے سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم شہباز شریف اس بارسپریم کورٹ کو چکمہ دینے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت اگر ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات پر سنجیدہ ہوتی تو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرتی، قومی اسمبلی کی تحلیل کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
وہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ کے پہلے ہی ٹائم بائی کرنے کی اور نااہلی سے بچنے کی گیم کھیل چکے ہیں اسمبلی تحلیل ہوتی ہوئی بھی نضر نہیں ارہی
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

کشمیر کا سودا باجوہ نے کروایا​

فائز عیسی خلاف ریفرنس باجوہ نے بھجوایا​

اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں باجوہ نے کروائیں​

ملائیشیا کا دورہ باجوہ نے منسوخ کروایا​

روس باجوہ کے کہنے پر گیا​

آئی ایس آئی چیف کی تبدیلی باجوہ کے کہنے پر کی​

وزیر خزانہ و وزیر داخلہ باجوہ نے بدلوائے​

صدارتی ‏نظام اور دس سالہ اقتدار کا منصوبہ باجوہ کے کہنے پر بنایا​

باجوہ کو ایکسٹینشن باجوہ کے کہنے پر دی​

سی پیک باجوہ کے کہنے پر سائیڈ لائن کیا​

نوازشریف کو ملک سے باہر باجوہ نے بھجوایا​

عاصم سلیم باجوہ کی کرپشن پر میں نے صفائیاں باجوہ کے کہنے پر دیں​

اور اب کہہ دیا کہ اسمبلیاں توڑنا باجوہ ‏کا منصوبہ تھا​

عمران خان یہ سب کچھ آپ کے ہاتھ سے ہوا ہے،اگر باجوہ نے زبردستی کروایا تو تب بھی آپ زیادہ نااہل، نکمے اور زیادہ قصور وار ہو جو وزیراعظم کی کرسی سے انصاف نہ کر پائے​


ab jan chorh do- kuch nahiyn kersaktey tum - na ehal ho-​

tumhara handler ahmaq hey- tum ney siasat kis sey seekhiy​


tum sey muazakrat kon kerta hey​

 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Valid point, no discussion with the thieves before dissolution of the bogus assembly.
No compromise on Punjab and KPK elections because they are using delaying tactics.
 

Back
Top