
قسمت مہربان۔۔ دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ارب پتی بن گیا
قسمت مہربان تو پھر سب کام آسان ہوگئے،دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ارب پتی بن گیا، چھتیس سالہ جنید رانا کی دو ارب سینتیس کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی،جنید دبئی کی ایک کمپنی میں بطور ڈرائیورملازمت کرتے ہیں،کمپنی میں جنید کی ماہانہ چھ ہزار درہم تنخواہ ہے۔
ارپ پتی بننے پر جنید رانا خوشی سے نہال ہوگیا، کہتا ہے کہ میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں، گھر والے بھی خبر سن کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں،میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔
جنید رانا نے مزید کہا کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس چلا جاؤں، پاکستان میں جنید کی اہلیہ، دو بچے اور دیگر اہلخانہ رہتے ہیں۔
اس سے قبل دبئی میں راجہ وجاہت نامی پاکستانی کی چار کروڑ روپے کی لاٹری نکلی تھی، اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے سے کچھ منٹ قبل راجہ وجاہت کے ایک رشتہ دار نے انہیں فون کرکے انعامی رقم کی خوش خبری سنائی تھی جس نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی تھی۔
دبئی میں لاجسٹکس کی ایک کمپنی میں اکاؤنٹ منیجر رہنے والا راجہ وجاہت 2 ماہ پہلے اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا،لاٹری میں جیتنے پر پاکستانی سمیت اس کے اہل خانہ بھی بے حد تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/KVG65GJ/Junaid-Dubai-1.jpg
Last edited by a moderator: