قافیہ ،ردیف ،بحر،غزل،رباعی ،مثنوی

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
TuNeDheka.gif



فرحت عباس شاہ
 

Muhammad Ikhlaq Siddiqui

Minister (2k+ posts)

میں چاہنے والوں کو مخاطب نہیں کرتا
ترکِ تعلق کی وضاحت نہیں کرتا۔

میں اپنی جفاوں پہ نادم نہیں ہوتا۔
اپنی وفاوں کی تجارت نہیں کرتا۔

خوشبوکسی تشہیر کی محتاج نہیں۔
سچا ہوں مگر اپنی وکالت نہیں کرتا۔

احساس کی سولی پر لٹکا جاتا ہوں اکژ
میں جبرِ مسلسل کی شکایت نہیں کرتا۔

میں عظمتِ انسان کا قائل تو ہوں محسن
لیکن کبھی بندوں کی عبادت نہیں کرتا۔


محسن نقوی








 

Muhammad Ikhlaq Siddiqui

Minister (2k+ posts)
دیکھا نہ ہو گا ایسا عاشق کسی نے زمانے میں

گزرتی ہے اک رات مسجد اور دوسری مہ خانے میں


شب جو مسجد میں جا پھنسے مومن
رات کاٹی خٗدا خُدا کرکے
:lol:

دی موذن نے اذان وصل کی شب پچھلے پہر۔
ہائے کمبخت کو کس وقت خدا یاد آیا۔

 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

ايک چھوٹا سا لڑکا تھا ميں جن دنوں
ايک ميلے ميں پہنچا ہمکتا ہوا
جی مچلتا تھا ايک ايک شے پہ مگر
جيب خالی تھی کچھ مول لے نہ سکا
لوٹ آيا ليے حسرتيں سينکڑوں
ايک چھوٹا سا لڑکا تھا ميں جن دنوں


خير مجبوريوں کے وہ دن تو گۓ
آج میلا لگا ہے اسی شان سے
آج چاہوں تو اک اک دکاں مول لوں
آج چاہوں تو سارا جہاں مول لوں
نارسائ کا اب جی ميں دھڑکا کہاں ؟
پر وہ چھوٹا سا ، الہڑ سا لڑکا کہاں ؟


ابن انشاء


 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ایک ابن انشا کی نظم تھی ..اس کے الفاظ بھی یاد نہیں آ رہے ..کچھ ایسی تھی ..کیا خبر یہ پریت ہو جھوٹی جی سے جوڑ سنائی ہو ..

اگر کسی کو یاد ہو تو پلیز پوسٹ کردے ..شکر گزار ہونگی
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
ایک ابن انشا کی نظم تھی ..اس کے الفاظ بھی یاد نہیں آ رہے ..کچھ ایسی تھی ..کیا خبر یہ پریت ہو جھوٹی جی سے جوڑ سنائی ہو ..

اگر کسی کو یاد ہو تو پلیز پوسٹ کردے ..شکر گزار ہونگی

farazkaro.bmp
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
بہت شکریہ ...کب سے یاد کرکے کر کے تھک گئی تھی ..لفظ جیسے سارے گم ہو گئے تھے ..ایک بار پھر شکریہ


شکریہ کی کیا بات ،یہ فرض تھا ہمارا

انشا ء جی فرماتے ہیں
فرض کرو تمہیں خوش کرنے کو ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)


ہ
ہم اس پہ کچھ نہيں لکھيں گے




بے شک يہ بياض تمہاری ہے
اور ہم بھی تمہارے ہيں -ليکن
(يا تھے- ليکن)
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے

ہم لکھيں اس پہ نام ؟ _ نہيں
پيغام ؟__ نہيں !
اشعار ؟ __ نہيں !
سرکار ؟ __ نہيں !
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے
دل کا جو تمہارے صحفہ ہے
وہ آج جو بالکل سادہ ہے
اس پہ بھی تو لکھا تھا ہم نے
اک نام ، کبھی
پيغام ، کبھی
اشعار ، کبھی
سرکار ، کبھی
وہ صحفہ تم نے دھو ڈالا
وہ صحفہ بالکل سادہ ہے

اب کاغذ کے اس صفحےکو
کيوں لاکے آگے رکھتی ہو
کيوں نام ، پيام ، اشعار لکھيں
ہم لوگ تو جو سرکار لکھيں
اک بار لکھيں
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے


ابن انشاء


 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)


ہ
ہم اس پہ کچھ نہيں لکھيں گے




بے شک يہ بياض تمہاری ہے
اور ہم بھی تمہارے ہيں -ليکن
(يا تھے- ليکن)
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے

ہم لکھيں اس پہ نام ؟ _ نہيں
پيغام ؟__ نہيں !
اشعار ؟ __ نہيں !
سرکار ؟ __ نہيں !
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے
دل کا جو تمہارے صحفہ ہے
وہ آج جو بالکل سادہ ہے
اس پہ بھی تو لکھا تھا ہم نے
اک نام ، کبھی
پيغام ، کبھی
اشعار ، کبھی
سرکار ، کبھی
وہ صحفہ تم نے دھو ڈالا
وہ صحفہ بالکل سادہ ہے

اب کاغذ کے اس صفحےکو
کيوں لاکے آگے رکھتی ہو
کيوں نام ، پيام ، اشعار لکھيں
ہم لوگ تو جو سرکار لکھيں
اک بار لکھيں
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے


ابن انشاء



بہت بہت شکریہ ..یہ بھی مجھے بہت پسند ہے ..میرے پاس ان کا پورا کلیکشن تھا .یہاں امریکہ آنے میں کیا کیا کچھ کھو دیا ..اب کہ گئی تو پھر لاؤں گی
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)

تقویٰ۔ متحرک، متحرک، متحرک، ساکن۔۔۔۔کوتاہ کوتاہ ، بلند
دور۔ متحرک، ساکن، ساکن۔۔۔۔بلند، کوتاہ
ہے۔ متحرک، ساکن،،،،،بلند
پہلے، متحرک، ساکن، متحرک، ساکن۔۔۔۔۔بلند بلند
ایمان۔ متحرک ساکن، متحرک، ساکن، ساکن، ،،،،بلند بلند کوتاہ
پیدا۔۔متحرک ساکن ، متحرک ساکن،، بلند بلند
کر۔۔متحرک ساکن،،،بلند

تخیلات۔ متحرک، متحرک، ساکن متحرک، ساکن، ساکن،،،،کوتاہ ، بلند، بلند کوتاہ
سے۔۔متحرک، ساکن، ،،بلند
نیا۔۔متحرک، متحرک، ساکن،،،،کوتاہ، بلند
دیوان۔۔متحرک ساکن متحرک ساکن ساکن۔۔۔۔بلند، بلند کوتاہ
پیدا۔۔متحرک ساکن متحرک ساکن۔۔۔بلند بلند
کر۔۔۔متحرک ساکن،،،،بلند

ذرا اس کی وضاحت کریں پلیز۔
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
رہگزارِ امکاں پر یوں تو کیا نہیں رکھتے
بس ترے بچھڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے

کیوں بدلتا رہتا ہے رنگ تیرے چہرے کا
ہم ترے مقابل کو آئینہ نہیں رکھتے

جس سے بھی تعلق ہو اس پہ جان دیتے ہیں
ایسے ویسے لوگوں سے واسطہ نہیں رکھتے

جس سے بھی شکائت ہو، منہ پہ بات کرتے ہیں
اپنے دل میں رنجش کا سلسلہ نہیں رکھتے
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger

ذرا اس کی وضاحت کریں پلیز۔

ہم ان شاء اللہ تعالیٰ وزن کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔

جی ہاں جناب… وزن اور قافیہ دو الگ الگ چیزوں کے نام ہیں، قافیے کے بارے میں تو آپ پڑھ ہی چکے ہیں کہ شعر کے آخر میں جو باوزن الفاظ آتے ہیں انھیں قافیہ کہا جاتا ہے، جب کہ شاعری کی اصطلاح میں وزن قافیے سے ہٹ کر ایک دوسری چیز کا نام ہے۔

یوں سمجھ لیں کہ قافیے کا تعلق شعر کے مصرعوں کے صرف آخری لفظ سے ہوتا ہے، جب کہ وزن کا تعلق شعر کے ہر ہر لفظ سے ہوتا ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ وزن کا تعلق شعر کے ہر ہر لفظ سے کس طرح ہوتا ہے؟ اور یہ وزن آخر ہے کیا چیز؟ گھبرائیے نہیں، ہم ان شاء اللہ تفصیل اور وضاحت کے ساتھ آسان انداز میں اس بات کو سمجھانے کی کوشش کریں گے۔

دیکھیے… وزن دو کلموں کی حرکات و سکنات کے برابر ہونے کا نام ہے…

کیا کہا… نہیں سمجھ میں آیا…

اچھا… چلیں کچھ اور تفصیل سے اس بات کو سمجھتے ہیں… اب ذرا غور سے پڑھیے گا:

یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ ایک شعر میں دو مصرعے ہوتے ہیں… وہ دونوں مصرعے گویا دو جملے ہوتے ہیں… جیسے:

اکرم نے اک بکرا پالا… لمبا ، چوڑا، کالا کالا​

یہ پورا شعر ہے، اس میں دو مصرعے ہیں:
1۔ اکرم نے اک بکرا پالا
2۔ لمبا، چوڑا ، کالا کالا

ان دونوں مصرعوں کو غور سے دیکھیں، دونوں میں دو چیزیں ایک جیسی ہیں:

1۔ دونوں مصرعوں میں سے ہر ایک میں سولہ(16)حروف ہیں۔
دیکھیے: (1)ا (2)ک (3)ر (4)م (5)ن (6)ے (7)ا (8 )ک (9)ب (10)ک (11)ر (12)ا (13)پ (14)ا (15)ل (16)ا
(1)ل (2)م (3)ب (4)ا (5)چ (6)و (7)ڑ (8 )ا (9)ک (10)ا (11)ل (12)ا (13)ک (14)ا (15)ل (16)ا

2۔ دونوں مصرعوں میں سے ہر ایک میں آٹھ حروف متحرک اور آٹھ حروف ساکن ہیں۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ متحرک کیا ہوتا ہے اور ساکن کس بلا کا نام ہے؟

چلیں ہم آپ کو یہ بھی بتائے دیتے ہیں۔ متحرک اس حرف کو کہتے ہیں جس پر زبر، زیر یا پیش ہو اور ساکن اس حرف کو کہتے ہیں جس پر سکون ہو۔

یہ بات بھی آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ اوپر لکھے ہوئے دونوں مصرعوں میں متحرک اور ساکن حروف کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ پہلا حرف متحرک، دوسرا ساکن، تیسرا متحرک، چوتھا ساکن… اسی ترتیب پر دونوں مصرعے ہیں، یعنی ہر متحرک کے بعد ساکن آرہا ہے۔

اب یہ بھی سمجھ لیں کہ دو حروف جن میں سے پہلا متحرک ہو ، دوسرا ساکن ہو تو اس کو ’’ہجائے بلند‘‘ کہتے ہیں۔
جیسے: اَبْ…جَبْ… دِلْ…سَرْ… جَگْ… سِم…پَرْ… خَطْ…کَلْ وغیرہ۔

اب اس شعر کے پہلے مصرعے میں دیکھیں کہ آٹھ ہجائے بلند ہیں۔
اکرم نے اک بکرا پالا:
(1)اک (2)رم (3)نے (4)اک (5)بک (6)را (7)پا (8 )لا ۔

ایک مثال اور پڑھ لیں:
مرغی اپنے چوزے لائی…ککڑوں ککڑوں کرتی آئی

ان دونوں مصرعوں میں غور کریں اور خود ہی اپنی کاپی میں ان کے حروف الگ الگ کرکے لکھیں اور دیکھیں کہ اس شعر کے بھی ہر مصرعے میں آٹھ آٹھ ہجائے بلند ہیں … اور ہاں ’’ککڑوں‘‘ کے نون غنہ(ں) کو نہیں گننا، کیوں کہ نون غنہ(ں) مستقل حرف نہیں ہوتا۔
کام:
ایک ہجائے بلند،جیسے: کا، کی، کے ، پر، ہم، تم۔ آپ بھی ایسی تیس مثالیں لکھیے۔
دو ہجائے بلند ، جیسے: بکرا، مرغی، انڈا، بستہ، قلفی، گاڑی۔ آپ بھی ایسی بیس مثالیں لکھیے۔
ایک بات اور:
نون غنہ(ں) اور دوچشمی ہا(ھ)کو بالکل نہیں گننا، یعنی ’’ککڑوں‘‘ میں ’’کک‘‘ ایک ہجائے بلند اور ’’ڑوں‘‘ دوسرا ہجائے بلند ہے، اسی طرح ’’ہاتھی‘‘ میں ’’ہا‘‘ ایک ہجائے بلند اور ’’تھی‘‘ دوسرا ہجائے بلند ہے۔




بشکریہ محمد اسامہ سرسری
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
بہت بہت شکریہ ..یہ بھی مجھے بہت پسند ہے ..میرے پاس ان کا پورا کلیکشن تھا .یہاں امریکہ آنے میں کیا کیا کچھ کھو دیا ..اب کہ گئی تو پھر لاؤں گی


محترمہ ، آپ پاکستان چھوڑ رہی تھيں ، خدا ناخواستہ دنيا تو نہيں
ويسے بھی اوباما ، بھنڈياں کھانے پاکستان آيا تھا ، اسے آپ کی چند اردو کی کتابوں پر کيا اعتراض ہوسکتا تھا ۔

(سنا ھے کسی دل جلے نے بھنڈيوں ميں سرخ مرچيں کوٹ کر بھر دی تھيں ، آج تک وہ سوزش معدہ کا شکار ھے ۔)



 
Last edited:

Back
Top