قافیہ ،ردیف ،بحر،غزل،رباعی ،مثنوی

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
میں خود زمیں ہوں مگر ظرف آسمان کا ہے
کہ ٹوٹ کر بھی میرا حوصلہ چٹان کا ہے

بُرا نہ مان میرے حرف زہر زہر سہی
میں کیا کروں کہ یہی ذائقہ زبان کا ہے

ہر ایک گھر پہ مسلط ہے دِل کی ویرانی
تمام شہر پہ سایہ میرے مکان کا ہے

بچھڑتے وقت سے اب تک میں یوں نہیں رویا
وہ کہہ گیا تھا یہی وقت امتحان کا ہے

مسافروں کی خبر ہے نہ دُکھ ہے کشتی کا
ہوا کو جتنا بھی غم ہے وہ بادبان کا ہے

یہ اور بات عدالت ہے بےخبر ورنہ
تمام شہر میں چرچہ میرے بیان کا ہے

اثر دِکھا نہ سکا اُس کے دل میں اشک میرا
یہ تیر بھی کسی ٹوٹی ہوئی کمان کا ہے

بچھڑ بھی جائے مگر مجھ سے بدگمان بھی رہے
یہ حوصلہ ہی کہاں میرے بدگمان کا ہے

قفس تو خیر مقدر میں تھا مگر محسن
ہوا میں شور ابھی تک میری اُڑان کا ہے

محسن نقوی
 

hmkhan

Senator (1k+ posts)


529539_508466602546367_943499951_n.jpg
B-1.jpg
ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے​
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا​

خاک صحرا پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے​
فرقِ انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے​
تیغ بیداد پہ، یا لاشۂ بسمل پہ جمے​
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا​

لاکھ بیٹھے کوئی چھپ چھپ کے کمیں گاہوں میں​
خون خود دیتا ہے جلادوں*کے مسکن کا سراغ​
سازشیں لاکھ اوڑھاتی رہیں ظلمت کا نقاب​
لے کے ہر بوند نکلتی ہے ہتھیلی پہ چراغ​

تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا​
آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے​
کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر​
خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں*سے​
سر اٹھاتا ہے تو دبتا نہیں آئینوں* سے​

ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا​
ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک​
خون پھر خون ہے، سو شکل بدل سکتا ہے​
ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے​
ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے​
ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے​

ساحر لدھیا نوی




 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger

علامہ جمیل مظہری صاحب کا کلام ہے
علامہ صاحب کے شعری مجموعے ہیں، عکسِ جمیل، ، فکرِ جمیل، عرفان جمیل


thanks
coz i have read iqbal and was wondering i do not remember such sher in any of his urdu poetry
thanks for providing info
 

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)

دیکھا نہ ہو گا ایسا عاشق کسی نے زمانے میں

گزرتی ہے اک رات مسجد دوسری مہ خانے میں

[جیک چرسی]
 
Last edited:

smilingfaces

MPA (400+ posts)
تقوی دور ہے پہلے ایمان پیدا کر
تخیلات سے نیا دیوان پیدا کر


تقطیع درکار ہے
ﻇﺮﻑ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮ ' ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ
ﻭﺳﻌﺘﯿﮟ ' ﺧﺎﻣﻮﺷﯿﺎﮞ ' ﮔﮩﺮﺍﺋﯿﺎﮞ

 

smilingfaces

MPA (400+ posts)
فن میں یہ معجزہ بھی پیدا کر
پتھروں سے بشر تراشا کر

کب سے اپنی تلاش میں گم ہوں
اے خدا مجھ کو مجھ پر افشا کر

جس پہ اب انگلیاں اٹھاتا ہوں
اس کو مانگا تھا ہاتھ پھیلا کر

اے بچھڑ کر نہ لوٹنے والے!
دکھ کی راتوں میں یاد آیا کر

جل چکا شہر ، مر چکے باسی!
اب بجھی راکھ ہی کریدا کر

عمر بھر مجھ پہ برف برسی ہے
دشت کی دھوپ مجھ پہ سایہ کر

ایک تنہا شجر نے مجھ سے کہا!
میرے سائے میں روز بیٹھا کر

تو کہ معجز نما ہے نام ترا
میں کہ ذرہ ہوں مجھ کو صحرا کر

اے مرے کچھ نہ سوچنے والے
اپنے بارے میں کچھ تو سوچا کر

میں عزادار ہوں اندھیروں کا
تو سحر ہے تو مجھ سے پردہ کر

اے سمندر کے ابرِ آوارہ !
دشت میں ایک پل تو ٹھہرا کر

کون بانٹے گا دکھ ترے محسن؟
دوستوں سے بھی چھپ کے رویا کر


محسن نقوی

 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

دیکھا نہ ہو گا ایسا عاشق کسی نے زمانے میں

گزرتی ہے اک رات مسجد اور دوسری مہ خانے میں

[جیک چرسی]


شب جو مسجد میں جا پھنسے مومن
رات کاٹی خٗدا خُدا کرکے
:lol:
 

smilingfaces

MPA (400+ posts)


شب جو مسجد میں جا پھنسے مومن
رات کاٹی خٗدا خُدا کرکے
:lol:


دیکھا نہ ہو گا ایسا عاشق کسی نے زمانے میں

گزرتی ہے اک رات مسجد اور دوسری مہ خانے میں

[جیک چرسی]


ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدیم​

خط بر ورق زہد و کرامات کشیدیم


ترجمہ: ہم نے اپنا بوریا بستر مسجد سے اٹھا کر شراب خانے میں پہنچا دیا ہے۔ اور یوں ہم نے زہد و کرامات کے ورق (صفحہ، کاغذ، تحریر) پر خطِ تنسیخ کھینچ دیا ہے۔​

در کوئے مغاں در صف عشّاق نشستیم​

جام از کف رندان خرابات کشیدیم


ترجمہ: کوئے مغاں (شراب والے کی گلی) میں ہم عاشقوں کی صف میں جا بیٹھے ہیں۔ اور شراب خانے کے رندوں کے ہاتھ سے جام چھین لیا ہے۔​


گر دل بزند کوس شرف شاید از این پس​

چون رایت دولت بہ سماوات کشیدیم

ترجمہ: اس کے بعد دل اگر کامیابی کے نقارے بجائے تو کچھ عجب نہ ہو۔ کیونکہ ہم نےاپنی سرکار کا جھنڈا آسمانوں میں جا کر گاڑ دیا ہے۔​


از زہد و مقامات گزشتیم کہ بسیار​
کاس تعب از زہد و مقامات کشیدیم



ترجمہ: زہد اور روحانی مقامات کو ترک کر دیا کیونکہ اس زہد و تقویٰ کے ہاتھوں سختیوں کے بڑے جام پینے پڑے ہیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threa...-ایک-غزل-ما-رخت-ز-مسجد-بہ-خرابات-کشیدم.60758/


 

barca

Prime Minister (20k+ posts)

دیکھا نہ ہو گا ایسا عاشق کسی نے زمانے میں

گزرتی ہے اک رات مسجد اور دوسری مہ خانے میں

[جیک چرسی]
نشہ محبت کا ہو یا چرس کا ہوش دونوں میں کھو جاتے ہیں
فرق صرف اتنا ہے کے چرس سلا دیتی ہے محبت رلا دیتی ہے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
تقوی دور ہے پہلے ایمان پیدا کر
تخیلات سے نیا دیوان پیدا کر


تقطیع درکار ہے


تقویٰ۔ متحرک، متحرک، متحرک، ساکن۔۔۔۔کوتاہ کوتاہ ، بلند
دور۔ متحرک، ساکن، ساکن۔۔۔۔بلند، کوتاہ
ہے۔ متحرک، ساکن،،،،،بلند
پہلے، متحرک، ساکن، متحرک، ساکن۔۔۔۔۔بلند بلند
ایمان۔ متحرک ساکن، متحرک، ساکن، ساکن، ،،،،بلند بلند کوتاہ
پیدا۔۔متحرک ساکن ، متحرک ساکن،، بلند بلند
کر۔۔متحرک ساکن،،،بلند

تخیلات۔ متحرک، متحرک، ساکن متحرک، ساکن، ساکن،،،،کوتاہ ، بلند، بلند کوتاہ
سے۔۔متحرک، ساکن، ،،بلند
نیا۔۔متحرک، متحرک، ساکن،،،،کوتاہ، بلند
دیوان۔۔متحرک ساکن متحرک ساکن ساکن۔۔۔۔بلند، بلند کوتاہ
پیدا۔۔متحرک ساکن متحرک ساکن۔۔۔بلند بلند
کر۔۔۔متحرک ساکن،،،،بلند
 

Jarrii

Politcal Worker (100+ posts)
کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشین رہے
جب تک ہمارے پاس رہے، ہم نہیں رہے


یا رب! کسی کے رازِ محبت کی خیر ہو
دستِ جنوں رہے نہ رہے، آستیں رہے


دردِ غمِ فراق کے یہ سخت مرحلے
حیراں ہوں میں کہ پھر بھی تم، اتنے حسیں رہے


جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر
اے عشق! ہم تو اب تیرے قابل نہیں رہے


اللہ رے چشمِ یار کی معجز بیانیاں
ہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے


اس عشق کی تلافیئ مافات دیکھنا
رونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے


جگر مراد آبادی
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
ان کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے​
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
ان کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے​
ان کے آجانے سے آجاتی ہے محلے میں رونق
وہ سمجھتے ہیں کے دھرنا چل رہا ہے
 

handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)

ھمارے کھلنے اور جھڑنے کے دن اک ساتھ آئے ہیں
ہمیں دیمک نے چاٹا ہے شجر کاری کے موسم میں
 

handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)

جن کے عشق صادق ہیں وہ کب فریاد کرتے ہیں
لبوں پر مہر خاموشی دلوں میں یاد کرتے ہیں


 

Back
Top