دیکھا نہ ہو گا ایسا عاشق کسی نے زمانے میں
گزرتی ہے اک رات مسجد اور دوسری مہ خانے میں
شب جو مسجد میں جا پھنسے مومن
رات کاٹی خٗدا خُدا کرکے
:lol:
ایک ابن انشا کی نظم تھی ..اس کے الفاظ بھی یاد نہیں آ رہے ..کچھ ایسی تھی ..کیا خبر یہ پریت ہو جھوٹی جی سے جوڑ سنائی ہو ..
اگر کسی کو یاد ہو تو پلیز پوسٹ کردے ..شکر گزار ہونگی
بہت شکریہ ...کب سے یاد کرکے کر کے تھک گئی تھی ..لفظ جیسے سارے گم ہو گئے تھے ..ایک بار پھر شکریہ
شکریہ کی کیا بات ،یہ فرض تھا ہمارا
انشا ء جی فرماتے ہیں
فرض کرو تمہیں خوش کرنے کو ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
ہ
ہم اس پہ کچھ نہيں لکھيں گے
بے شک يہ بياض تمہاری ہے
اور ہم بھی تمہارے ہيں -ليکن
(يا تھے- ليکن)
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے
ہم لکھيں اس پہ نام ؟ _ نہيں
پيغام ؟__ نہيں !
اشعار ؟ __ نہيں !
سرکار ؟ __ نہيں !
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے
دل کا جو تمہارے صحفہ ہے
وہ آج جو بالکل سادہ ہے
اس پہ بھی تو لکھا تھا ہم نے
اک نام ، کبھی
پيغام ، کبھی
اشعار ، کبھی
سرکار ، کبھی
وہ صحفہ تم نے دھو ڈالا
وہ صحفہ بالکل سادہ ہے
اب کاغذ کے اس صفحےکو
کيوں لاکے آگے رکھتی ہو
کيوں نام ، پيام ، اشعار لکھيں
ہم لوگ تو جو سرکار لکھيں
اک بار لکھيں
ہم اس پر کچھ نہيں لکھيں گے
ابن انشاء
تقویٰ۔ متحرک، متحرک، متحرک، ساکن۔۔۔۔کوتاہ کوتاہ ، بلند
دور۔ متحرک، ساکن، ساکن۔۔۔۔بلند، کوتاہ
ہے۔ متحرک، ساکن،،،،،بلند
پہلے، متحرک، ساکن، متحرک، ساکن۔۔۔۔۔بلند بلند
ایمان۔ متحرک ساکن، متحرک، ساکن، ساکن، ،،،،بلند بلند کوتاہ
پیدا۔۔متحرک ساکن ، متحرک ساکن،، بلند بلند
کر۔۔متحرک ساکن،،،بلند
تخیلات۔ متحرک، متحرک، ساکن متحرک، ساکن، ساکن،،،،کوتاہ ، بلند، بلند کوتاہ
سے۔۔متحرک، ساکن، ،،بلند
نیا۔۔متحرک، متحرک، ساکن،،،،کوتاہ، بلند
دیوان۔۔متحرک ساکن متحرک ساکن ساکن۔۔۔۔بلند، بلند کوتاہ
پیدا۔۔متحرک ساکن متحرک ساکن۔۔۔بلند بلند
کر۔۔۔متحرک ساکن،،،،بلند
ذرا اس کی وضاحت کریں پلیز۔
بہت بہت شکریہ ..یہ بھی مجھے بہت پسند ہے ..میرے پاس ان کا پورا کلیکشن تھا .یہاں امریکہ آنے میں کیا کیا کچھ کھو دیا ..اب کہ گئی تو پھر لاؤں گی
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|