قافیہ ،ردیف ،بحر،غزل،رباعی ،مثنوی

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
images



محترم قارئین متوجہ ہوں
اس تھریڈ میں تما اہل سخن اور ادب سے شغف رکھنے والے احباب کو دعوت عام ہے کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار عنوان کے عین مطابق شاعرانہ قدروں میں رہتے ہوئے کریں ،سیاسی ،سماجی ،معاشی یا پھر کسی موضوع پر گفتگو اس قانون کی پابند رہے گی ،مجھے یقین ہے اس میں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
اس فورم پر میری اور آپ کی اصلاح کے لیے میں جناب محترم طاری بھائی اور آطف کو خوش آمدید کہتا ہوں علاوہ اردو فورم سے جناب محترم محمد اسامہ سرسری صاحب اور جناب محترم الف عین صاحب کو بھی مدعوع کیا گیا ہے اس موقع پر میں جناب بوترابی کی کمی بڑی شدت سے محسوس کر رہا ہوں
امید واثق ہے اگر وہ کہیں آس پاس ہوئے تو کچے دھاگے سے کچھے چلے آئیں گے

 

barca

Prime Minister (20k+ posts)

سانپوں کے مقدر میں وہ زہر کہاں
جو انسان عداوت میں اگلتے ہیں
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کسے خبر تهی کہ لے کر چراغِ مُصطَفوی
جہا ں میں آگ لگاتی پهرے گی بوالہبی
اقبال
 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
کسے خبر تهی کہ لے کر چراغِ مُصطَفوی
جہا ں میں آگ لگاتی پهرے گی بوالہبی
اقبال


Brother can you please tell me which book of iqbal is this from ? please do paste a pic if possible
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)

ﮔﺰﺭﺗﺎ ﮨﮯ ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﭼﮩﺮﮦ ﭼﮭﭙﺎﺋﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﯿﻨﮧ ﺭﮐﮫ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
Brother can you please tell me which book of iqbal is this from ? please do paste a pic if possible
اس شعر کے بارے میں میں خود تذبزب کا شکار ہوں یه میں نے وسعت الله خان کے کالم میں پڑها تها .اور اس نے اقبال کو ریفر کیا تها مجهے بهی اقبال کی زبان لگتی هے. الله و عالم..اب کالم کا نآم اور تاریخ نه پوچهنا وه بلکل یاد نهی هے،ویسے یه بی بی سی میں چهپا تها.
 

omerkashmiri

Siasat.pk - Blogger
گناہ کیا ہے؟ حرام کیا ہے؟ حلال کیا ہے؟ سوال یہ ہے!
مجھے محبت سے کوئی روکے مجال کیا ہے؟ سوال یہ ہے !
وفا بھی میری،ادا بھی میری، دغا بھی میری، جفا بھی میری
تو پھر محبت میں یار تیرا کمال کیا ہے؟ سوال یہ ہے !
ہیں بال بکھرے، ہے چال بہکی، یہ کون ہے آئینے میں میرے؟

اور اس سے بڑھ کر کہ اس کے گالوں پہ لال کیا ہے؟ سوال یہ ہے!
تو حسن کی سلطنت کی مالک، تو عشق کے شہنشاہ کے لائق
ہمارے بارے میں پھر بھی تیرا خیال کیا ہے؟ سوال یہ ہے !
وہ پاس آ کے یہ کہہ رہا ہے ، کہ آج کچھ بھی سوال کر لے
میں اتنا سادہ کہ سوچتا ہوں سوال کیا ہے؟ سوال یہ ہے!
رقیب! میں جیتنے سے پہلے، یہ آخری بار پوچھتا ہوں
نکالنا تھاجو سانپ تو نے نکال کیا ہے؟ سوال یہ ہے!
تمہارے ہاتھوں کی یہ لکیریں، تمہارا اپنا نصیب ہیں نا؟
جو ہاتھ میں ہو نصیب اپنا، محال کیا ہے؟ سوال یہ ہے
!
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
پھر میرے دل پے کسی درد نے کروَٹ لی ہے
پھر تیری یاد کے موسم کی گھٹا چھائی ہے
پھر تیرے نام کوئی خط مجھے لکھنا ہو گا
تیرا خط بادِ صبا لے کے ابھی آئی ہے

آخری خط ہے میرا جس پے ہے نام تیرا
آج کے بعد کوئی خط نا لکھوں گا تجھ کو

بھول جاؤں گا تجھے ، یہ تو نہیں کہہ سکتا
دل پے چلتا ہے کہاں، زور محبت کر کے
پھر بھی اس بات کی لیتا ہوں قسم اے ہم دم
میں نا تڑپاؤں گا ، تجھ کو کبھی نفرت کر کے
بے وفا تو ہےکبھی، میں نا کہوں گا تجھ کو
آج کے بعد کوئی خط نا لکھوں گا تجھ کو

یاد بھیگے ہوئے لمحوں کی ستائے گی اگر
آپ اپنے سے کہیں دور نکل جاؤں گا
اِتفاقن ہی اگر تجھ سے ملاقات ہوئی
اجنبی بن کے تیری راہ سے ٹل جاؤں گا
دل تو چاہے گا پر ، آواز نا دوں گا تجھ کو
آج کے بعد کوئی خط نا لکھوں گا تجھ کو

یہ تیرا شہر ،یہ گلیاں ، درو دیوار ، یہ گھر
میرے ٹوٹے ہوئے خابوں کی یہی جنت ہے
کل یہ سب چھوڑ کے جانا ہے بہت دور مجھے
جس جگہ دھوپ ہے، صحرا ہے ، میری قسمت ہے
یاد مت کرنا مجھے، اب نا مِلوں گا تجھ کو
آج کے بعد کوئی خط نا لکھوں گا تجھ کو

آخری خط ہے میرا جس پے ہے نام تیرا
آج کے بعد کوئی خط نا لکھوں گا تجھ کو


ابراہیم مشُک
-
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسے
غزل بہانہ کروں اور گنگناؤں اسے

وہ خار خار ہے شاخِ گلاب کی مانند
میں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
Brother can you please tell me which book of iqbal is this from ? please do paste a pic if possible

اس شعر کے بارے میں میں خود تذبزب کا شکار ہوں یه میں نے وسعت الله خان کے کالم میں پڑها تها .اور اس نے اقبال کو ریفر کیا تها مجهے بهی اقبال کی زبان لگتی هے. الله و عالم..اب کالم کا نآم اور تاریخ نه پوچهنا وه بلکل یاد نهی هے،ویسے یه بی بی سی میں چهپا تها.

علامہ جمیل مظہری صاحب کا کلام ہے
علامہ صاحب کے شعری مجموعے ہیں، عکسِ جمیل، ، فکرِ جمیل، عرفان جمیل
 

Back
Top