
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکی میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔
اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
فوادچوہدری کی اہلیہ نے اس پر سخت ردعمل دیا ہے اور اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے،
واضح رہے کہ فواد چوہدری کو یکم فروری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، ان پر چیف الیکشن کمشنر کو منشی کہنے کاالزام تھا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔