فائنل پاکستان اور دہشتگردوں کے درمیان

Syed Anwer Mahmood

MPA (400+ posts)
تاریخ: 21 فروری2017
29vc5fl.jpg

فائنل پاکستان اور دہشتگردوں کے درمیان
تحریر: سید انور محمود

نوٹ : محترم قارئین: میں نے اپنایہ مضمون فائنل پاکستان اور دہشتگردوں کے درمیان، 3 دن پہلےپوسٹ کیا تھا، 36 گھنٹے تک فورم کی ویب پرموجود رہا، اس پر 10 کے قریب تبصرئے بھی ہوئے لیکن پھر اس فورم کی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے موڈیٹر عبدل رحمان نے اس مضمون کو ڈیلیٹ کردیا، ڈیلیٹ کرنے کی وجہ فرقہ وارانہ تحریر قرار دیا ہے۔ میں اس فورم پر گذشتہ چار سال سے لکھ رہا ہوں، میرئے مضمون زیادہ تر سیاسی ہوتے ہیں، میں مذہبی موضع پر کبھی بھی نہیں لکھتا ہوں۔ میری اپنے قارئین سے گذارش ہے کہ اس مضمون کو دوبارہ پڑھیں اور اگر اس مضمون میں کوئی فرقہ وارانہ بات ہو تو مجھے ضرور بتایں ورنہ کم از کم اس عبدل رحمان پر ایک مرتبہ ضرور لعنت بھیجیں۔۔۔۔۔ میں سیاست ڈاٹ کام کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عبدل رحمان کو موڈیٹر کی پوسٹ سے علیدہ کرئے اور اس کوکہے کہ وہ اپنی غلطی کو تسلیم کرئے اور مجھ سےمعذرت کرے۔۔۔۔سید انور محمود
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فائنل پاکستان اور دہشتگردوں کے درمیان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان کی ٹی/20 پریمئر لیگ ہے۔ یہ لیگ ٹیموں کے نام کی بجائے شہروں کے نام پر مشتمل ہے۔ ٹیموں کو لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز،کوئٹہ گلیڈیٹرز اورپشاور زلمی کے نام دیے گئے ہیں۔اس لیگ کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کےلیے آمادہ کرنا ہے۔ پی ایس ایل کی پانچ فرنچائز کی نیلامی 93 ملین امریکن ڈالر کے عوض دس سال کے لیے کی گئی ہے، سب سے بڑی بولی کراچی کنگز کے لئیے لگائی گئی۔ پاکستان نے کھلاڑیوں کےلئے 2 ملین امریکی ڈالر کا بیمہ کروایا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ۔ گذشتہ سال 2016 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن 4تا 23 فروری 2016شارجہ اور دوبئی میں ہوا۔ جس کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر فتح اپنے نام کی تھی۔ پاکستان سپر لیگ کےسرکاری لوگو کی تقریب لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 20 ستمبر 2015کو منعقد ہوئی ، اسی تقریب میں سرکاری گانے "اب کھیل کے دکھا" کو بھی علی ظفر کے آواز میں پیش کیا گیا۔

نو فروری 2017کو دبئی میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب سے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے، دوسرے ایڈیشن میں گذشتہ سال کی طرح ہی پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے، دبئی 13 اور شارجہ 10 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بار فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دلایا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔تاہم فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) نے بین الاقوامی کرکٹرز کو متنبہ کیا کہ وہ فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں۔ پوری پاکستانی قوم پی ایس ایل کے دوسرئے ایڈیشن میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے مگر ساتھ ہی پاکستان کے عوام دہشتگردی کے ناسور سے بھی نبروآزما ہیں۔ گذشتہ پانچ دن میں ملک کےچاروں صوبوں میں دہشتگردی کی آٹھ چھوٹی بڑی وارداتوں کی وجہ سے ایک سو سے زیادہ افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ 13 فروری کو لاہور میں ایک بڑی دہشتگردی ہوئی جس میں سات پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور84سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، اس دہشتگردی کے بعد اسی رات پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔

جمرات 16 فروری 2017 کی شام کو صوبہ سندھ کے شہر سہون شریف میں لال شہباز قلندر کے مزار پر ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 80 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 250 سے زیادہ ہے ایک اخباری اطلاع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ اب 25 فروری کو ہو گا۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے نئی ڈرافٹنگ 25 فروری کو ہو گی۔ اس موقع پر غیر ملکی کھلاڑیوں اور پانچوں فرنچائزز کے سامنے فارمولا رکھا جائے گا کہ لاہور فائنل کیلئے کون کون تیار ہے اور کون نہیں؟ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی لاہور جانے کے لیے تیار نہیں ان کی جگہ نئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا جن سے وہ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور ہی میں ہو اور اس میں غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے پیر 12 فروری2017 کی رات کو پوری پاکستانی قوم سےایک سوال کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونا چاہیے یا نہیں، پوری پاکستانی قوم اس بات پر متفق تھی کہ فائنل لاہور میں کرایا جائے۔ اس کے بعد دہشتگردوں نے ایک اور دہشتگردی کا مظاہرہ 16 فروری 2016 کی شام درگاہ لال شہباز قلندر پر کیا۔ یہ دہشتگردوں کی طرف سے پاکستان کی حکومت کو ایک کھلاچیلنج ہے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس چیلنج کو قبول کرئے اور ابھی سے واضع طور پر اعلان کرئے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہی ہوگا، اب یہ فائنل ثانوی طور پر تو وہی دو ٹیمیں کھیل رہی ہونگی جو دوسرئے ایڈیشن میں شامل ہیں لیکن حقیقت میں یہ فائنل پاکستان اور دہشتگردوں کے درمیان ہوگا۔ دہشتگردشاید بھول گے کہ واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے وقت دو نومبر 2014 کو ان کے خود کش دھماکے کے نتیجے میں تین رینجرز اہلکاروں سمیت 60 افراد جاں بحق اور 175سے زائد زخمی ہوگئے لیکن اگلے روز 3 نومبر کو پھر تقریب ہوئی، ایک دن پہلے اپنے جاں بحق ہونے والے پاکستانی بہن بھایوں کا غم تھا، لیکن لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔دہشتگردہارگئے تھے،دہشتگرد پاکستانیوں کے حوصلے پست نہ کرسکے تھے، پھر 22 مئی 2015کو زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ ٹی/20 کا انٹرنیشنل میچ کھیلا جو دہشتگردوں کے منہ پر ایک طمانچہ تھا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تو پہلے ہی یہ یقین دہانی کراچکے ہیں کہ افواج پاکستان پی ایس ایل کے فائنل کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔ دوسری طرف مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ واقعات کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان نہ بھی آئیں تب بھی پی ایس ایل کا فائنل ملک میں ہی ہونا چاہیے، انہوں نے پی سی بی کو پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں تو وہ اس کی تمام تر ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہیں۔ اور اب تو یہ معاملہ ایک بین الاقومی شکل اختیار کرچکا ہے کیونکہ انگلش بورڈ کے صدر اور پاکستان ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینےکے لئےلاہور میں فائنل ضرور ہونا چاہیے۔جائلز کلارک نے پی سی بی کو کی گئی ای میل میں لاہور سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پی سی بی سے کہا کہ وہ فائنل لاہور میں کرانے کے لئے ثابت قدم رہے۔ آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین ہر صورت میں پاکستان آئیں گے۔ جائلز کلارک نے پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس سے دکھ ہے لیکن اگر فائنل نہ ہوا تو پھر دہشتگردوں کے عزائم مضبوط ہوں گے۔ جبکہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سنگا کارا جو کراچی کنگز کے کپتان بھی ہیں انہوں نے پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگران کی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ جاتی ہے تو وہ لاہور میں ضرور کھیلیں گے، انہیں بہت خوشی ہوگی کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین اپنے کھلاڑیوں کو وطن میں کھیلتا دیکھیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کوچاییے کہ وہ دہشتگردوں کے اس چیلنج کو قبول کریں اور فوری طور پر لاہور میں فائنل کا اعلان کردیں، اس کے ساتھ ہی ان کو چاہیے کہ وہ صدر پاکستان ممنون حسین کو اس فائنل کے مہمان خصوصی کے طورپر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ سیاسی رہنما عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور کچھ اعلیٰ حکام کو بھی لاہور کے فائنل میچ کودیکھنے کی دعوت دیں، یقیناً اس سےعام لوگوں میں ایک اچھا پیغام جائے گا اور ایک کثیر تعداد میں لوگ فائنل دیکھنے آینگے جو دشتگردوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہوگا اور دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن دہشتگردوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں۔
 

Syed Anwer Mahmood

MPA (400+ posts)
تجزیہ
میں نے اپنے اس مضمون میں لکھا ہے کہ’’حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس چیلنج کو قبول کرئے اور ابھی سے واضع طور پر اعلان کرئے کہ پی ایس ایل کا فائنل اہورمیں ہی ہوگا، اب یہ فائنل ثانوی طور پر تو وہی دو ٹیمیں کھیل رہی ہونگی جو دوسرئے ایڈیشن میں شامل ہیں لیکن حقیقت میں یہ فائنل پاکستان اور دہشتگردوں کے درمیان ہوگا۔ ساتھ ہی میں نے مضمون کے آخری پیرگراف میں لکھاہے کہ ’’ پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کوچاییے کہ وہ دہشتگردوں کے اس چیلنج کو قبول کریں اور فوری طور پر لاہور میں فائنل کا اعلان کردیں، اس کے ساتھ ہی ان کو چاہیے کہ وہ صدر پاکستان ممنون حسین کو اس فائنل کے مہمان خصوصی کے طورپر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ سیاسی رہنما عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور کچھ اعلیٰ حکام کو بھی لاہور کے فائنل میچ کودیکھنے کی دعوت دیں، یقیناً اس سےعام لوگوں میں ایک اچھا پیغام جائے گا اور ایک کثیر تعداد میں لوگ فائنل دیکھنے آینگے جو دشتگردوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہوگا اور دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن دہشتگردوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں‘‘۔
[FONT=&amp]
ایک خبر کے مطابق فائنل لاہور میں ہی ہوگا اورتمام وی آئی پی کو دیکھنے کی دعوت دی جائے گی، اللہ کا شکر ہے کہ میرا تجزیہ صیح ثابت ہوا۔[/FONT]
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
بہت خوبصورت لکھا آپنے۔ فائنل لاہور میں ہونے کا اعلان ہو چکا ہے۔


مجھے تو اس مضمون میں فرقہ وایت تو دور کی بات کسی ایک فرقے کا نام تک نظر نہیں آیا۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ موڈریٹر صاحب کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ کسی اور کی تحریر ہٹانی ہو گی اور شائد غلطی سے آپ کی تحریر زد میں آ گئی۔
اگر ایسا نہیں ہے تو بہت حیران کن بات ہے۔ اختیار کا نا جائز استمعال کرتے ہوئے کسی کی محنت سے لکھی تحریر کو ایک غلط الزام لگا کر ڈیلیٹ کر دینا بے ایمانی ہے۔ اس زیادتی پر میں آپکے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں ، چاہے مستقل بین ہی کوں نہ لگ جائے
 
Last edited:
بہت خوبصورت لکھا آپنے۔ فائنل لاہور میں ہونے کا اعلان ہو چکا ہے۔

مجھے تو اس مضمون میں فرقہ وایت تو دور کی بات کسی ایک فرقے کا نام تک نظر نہیں آیا۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ موڈریٹر صاحب کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ کسی اور کی تحریر ہٹانی ہو گی اور شائد غطی سے آپ کی تحریر زد میں آ گئی۔
اگر ایسا نہیں ہے تو بہت حیران کن بات ہے۔ اختیار کا نا جائز استمعال کرتے ہوئے کسی کی محنت سے لکھی تحریر کو ایک غلط الزام لگا کر ڈیلیٹ کر دینا بے ایمانی ہے۔ اس زیادتی پر میں آپکے ساتھ احتجاج کرتا ہوں ، چاہے مستقل بین ہی کوں نہ لگ جائے
بھائی جان یہ ماڈریٹر انتہائی جانبدار اور دہشتگردوں کا چاہنے والا ہے۔
اس فورم پر سارے تکفیری دہشتگرد، اسلام دشمن اور پاکستان سے نفرت کرنے والے اسکے محبوب ہیں۔
یہ بات یہاں کا بچہ بچہ جانتا ہے آپ شاید اس کے لچھنوں سے واقف نہیں۔
یہ شیعوں کو گالیاں بکنے والوں کو کچھ نہیں کہتا۔
بریلویوں پر بھونکنے والوں کو بھی کچھ نہیں کہتا۔
لیکن جیسے ہی کوئی سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، تنظیم اسلامی، ڈاکٹر اسرار، طالبان کے خلاف کوئی بات لکھ دے یہ سوتا بھی ہو تو نیند سے ہڑبڑا کر اٹھتا ہوا آئے گا اور اپنی محبوب ہستیوں (دہشتگردوں) کی مذمت کرنے والوں کو بین کر دے گا، ان کی پوسٹیں ڈلیٹ کر دے گا۔

 

ahmedameen786

Politcal Worker (100+ posts)
ماڈریٹر مولوی عبدالرحمن انصاری متوجہ ہوں
ایک بار صرف ایک بار یہاں لکھ دیجئیے کہ ایک مخصوص فرقہ کی عقیدت اور محبت کا سمندر آپ کے دل میں موجیں مار رہا ہے دھشت گرد معصوم پاکستانیوں کے قاتلوں سے آپ کو دیرینہ اور دلی ہمدردی ہے اور ان کے خلاف ایک لفظ بھی آپ کی برداشت سے باہر ہے تویقین جانیئے ہم کیا شایدسید انور محمود صاحب بھی اس فورم پر قدم رنجہ نہ فرمائیں
سید صاحب میں آپ کی تحریروں کا مداح ہوں اور انتہائی ایمانداری سے یہ کہنے میں کوئی امر مانع نہیں کہ آپ کی تحریروں میں فرقہ واریت کا کوئی عنصر نہیں ہوتا جنونی دھشت گردوں جنہوں نے پاکستان کا امن و سکون غارت کیا ستر ہزار سے زائد معصوم پا کستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی ان کےجسموں کو بارود سے چیتھڑوں میں تبدیل کیا ان کے خلاف اس جنگ میں آپ ہمیں شانہ بشانہ پائیں گے اور اگر کسی دشمن ملک وملت نے راستے کی دیواربننے کی کوشش کی تو اس دیوارکو ایک ہی ٹھوکر سے ریزہ،ریزہ کر دیا جائے گا
پاکستان زندہ باد

 

SahirShah

Minister (2k+ posts)

بھائی جان یہ ماڈریٹر انتہائی جانبدار اور دہشتگردوں کا چاہنے والا ہے۔
اس فورم پر سارے تکفیری دہشتگرد، اسلام دشمن اور پاکستان سے نفرت کرنے والے اسکے محبوب ہیں۔
یہ بات یہاں کا بچہ بچہ جانتا ہے آپ شاید اس کے لچھنوں سے واقف نہیں۔
یہ شیعوں کو گالیاں بکنے والوں کو کچھ نہیں کہتا۔
بریلویوں پر بھونکنے والوں کو بھی کچھ نہیں کہتا۔
لیکن جیسے ہی کوئی سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، تنظیم اسلامی، ڈاکٹر اسرار، طالبان کے خلاف کوئی بات لکھ دے یہ سوتا بھی ہو تو نیند سے ہڑبڑا کر اٹھتا ہوا آئے گا اور اپنی محبوب ہستیوں (دہشتگردوں) کی مذمت کرنے والوں کو بین کر دے گا، ان کی پوسٹیں ڈلیٹ کر دے گا۔


مجھے کبھی ان ماڈ صاحب سے واسطہ نہیں پڑا، نہ ہی کبھی انکی کوئی تحریر دیکھی۔
لیکن اگر کوئی شخص خارجی دہشتگردوں کو دہشتگرد کہنا فرقہ واریت سمجھتا ہے اور پاکستان کے مقبول ترین سیاسی فورم کا عہدہ دار بھی بن بیٹھا ہے، تو جہالت کی انتہا ہے یہ۔
اللہ کے نبی pbuhنے خوارجین کو "جہنم کا کتا" کہا تھا۔ اور کم از کم داعش اور پاکستانی طالبان کے خارجی ہونے میں آدھا فیصد بھی شک نہیں ہے۔
 

مجھے کبھی ان ماڈ صاحب سے واسطہ نہیں پڑا، نہ ہی کبھی انکی کوئی تحریر دیکھی۔
لیکن اگر کوئی شخص خارجی دہشتگردوں کو دہشتگرد کہنا فرقہ واریت سمجھتا ہے اور پاکستان کے مقبول ترین سیاسی فورم کا عہدہ دار بھی بن بیٹھا ہے، تو جہالت کی انتہا ہے یہ۔
اللہ کے نبی pbuhنے خوارجین کو "جہنم کا کتا" کہا تھا۔ اور کم از کم داعش اور پاکستانی طالبان کے خارجی ہونے میں آدھا فیصد بھی شک نہیں ہے۔
جہنمی کتوں کو کھری کھری سنانے کی پاداش میں اللہ آپکو عبدالرحمن کے ہاتھوں بین ہونے سے محفوظ رکھے اور آپکو یہ دعا دینے کے صلے میں مجھے بھی۔
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)

جہنمی کتوں کو کھری کھری سنانے کی پاداش میں اللہ آپکو عبدالرحمن کے ہاتھوں بین ہونے سے محفوظ رکھے اور آپکو یہ دعا دینے کے صلے میں مجھے بھی۔

حق بات کرنی چاہیے۔ چاہے بین لگے یا ع غ لگے
 

khan_sultan

Banned
ماڈریٹر مولوی عبدالرحمن انصاری متوجہ ہوں
ایک بار صرف ایک بار یہاں لکھ دیجئیے کہ ایک مخصوص فرقہ کی عقیدت اور محبت کا سمندر آپ کے دل میں موجیں مار رہا ہے دھشت گرد معصوم پاکستانیوں کے قاتلوں سے آپ کو دیرینہ اور دلی ہمدردی ہے اور ان کے خلاف ایک لفظ بھی آپ کی برداشت سے باہر ہے تویقین جانیئے ہم کیا شایدسید انور محمود صاحب بھی اس فورم پر قدم رنجہ نہ فرمائیں
سید صاحب میں آپ کی تحریروں کا مداح ہوں اور انتہائی ایمانداری سے یہ کہنے میں کوئی امر مانع نہیں کہ آپ کی تحریروں میں فرقہ واریت کا کوئی عنصر نہیں ہوتا جنونی دھشت گردوں جنہوں نے پاکستان کا امن و سکون غارت کیا ستر ہزار سے زائد معصوم پا کستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی ان کےجسموں کو بارود سے چیتھڑوں میں تبدیل کیا ان کے خلاف اس جنگ میں آپ ہمیں شانہ بشانہ پائیں گے اور اگر کسی دشمن ملک وملت نے راستے کی دیواربننے کی کوشش کی تو اس دیوارکو ایک ہی ٹھوکر سے ریزہ،ریزہ کر دیا جائے گا
پاکستان زندہ باد


امین صاحب مجھے اب سمجھ ای پر آئی دیر سے ہے کے شائد عبدل میاں نے شاہ صاحب کا نام سید دیکھ کر انکو بھی وہی سمجھا جو کے خاکسار خان سلطاں ہے مجھے یقین ھے یہی وجہ بنی ہو گی ان کا تھریڈ ڈیلیٹ کرنے کی ویسے ماشاللہ جس طرحبا جماعت کچھ لوگوں نے اس کو آڑ ے ہاتھوں لیا ہے اگر عوام بھی اٹھ کھڑے ہوں ان خوارج کے خلاف تو انکو پاکستان میں کوئی جگہ نہ ملے

انور محمود صاحب جن کو شاہ صاحب اس لیے نہیں ابھی لکھا کے ان پر مزید نزلہ نہ گرے انکے کالم بہت بیلنس ہوتے ہیں اور جس میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے پر اپنوں کی محبت عبدل کو لے ڈوبی الله پاک پانی کے نیچے ہی رکھیں امین
 

Syed Anwer Mahmood

MPA (400+ posts)
دوستوں ہم جن کو دہشتگردوں کا سہولت کار کہتے ہیں وہ یہ عبدل رحمان جیسےہی ہوتے ہیں۔ یہ انسان کے روپ میں درندئے ہیں، ان سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ان ہی جیسوں کی وجہ سے دہشتگرد کامیاب ہوتے ہیں۔ اللہ ہمارئے ملک پاکستان پر اپنا رحم فرمائے۔
 

ahmedameen786

Politcal Worker (100+ posts)
دوستوں ہم جن کو دہشتگردوں کا سہولت کار کہتے ہیں وہ یہ عبدل رحمان جیسےہی ہوتے ہیں۔ یہ انسان کے روپ میں درندئے ہیں، ان سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ان ہی جیسوں کی وجہ سے دہشتگرد کامیاب ہوتے ہیں۔ اللہ ہمارئے ملک پاکستان پر اپنا رحم فرمائے۔

آپ نے بالکل کیل کے سر پر ہتھوڑا دے مارا ہے یہ وہی سہولت کار ہیں جنہوں نے سانحہ صفورا گوٹھ کے سفاک دھشت گرد قاتلوں کی اخلاقی اور قلمی معاونت کی تھی

 
[FONT=&quot]آپ نے بالکل کیل کے سر پر ہتھوڑا دے مارا ہے یہ وہی سہولت کار ہیں جنہوں نے سانحہ صفورا گوٹھ کے سفاک دھشت گرد قاتلوں کی اخلاقی اور قلمی معاونت کی تھی[/FONT]
جب "کیل" ماڈریٹر ہوں گے تو ممبر بھی ہتھوڑا گروپ ہوں گے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :lol: :lol:[FONT=&quot]۔[/FONT]

 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
دوستوں ہم جن کو دہشتگردوں کا سہولت کار کہتے ہیں وہ یہ عبدل رحمان جیسےہی ہوتے ہیں۔ یہ انسان کے روپ میں درندئے ہیں، ان سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ان ہی جیسوں کی وجہ سے دہشتگرد کامیاب ہوتے ہیں۔ اللہ ہمارئے ملک پاکستان پر اپنا رحم فرمائے۔

ٹاپک سے ذرا ہٹ کر . . . لیکن موضوع خواریج ہی ہیں . . .

سمجھ نہیں آتی کے یہ خواریج
یهود اور نصارا پر ضرب کیوں نہیں لگاتے . . . ؟
اور صرف مسلمانوں کو ہی مارتے ہیں . . .
کیوں کے مسلمان ان کے لئے " سوفٹ ٹارگٹ " ہیں ؟ ؟ ؟

آج تک کسی خواریج نے کوئی کامیاب کاراوائ نہیں کی کہ جس کے نتیجے مے یہ لوگ بولیں کے ہم کفار کے خلاف ہیں ؟ ؟ ؟

اگر ِان کا مقصد صرف مسلمانوں کو مرنا ہے . . . جو انهوں نے ثابت کیا اب تک . . . تو پِھر ِان مے اور کفار مے فرق کیا ہوا ؟ ؟
جو کوئی مسلمان پر ہاتھ اٹھائے گا
یا مضلوم پر چاهے غیر مسلم کیوں نه هو وہ مسلمان نہیں ہو سکتا . . . . . .
 
Last edited:

Syed Anwer Mahmood

MPA (400+ posts)
سیاست ڈاٹ کام ایک بڑی ویب سائٹ ہے ، چار سال سے میرئے مضمون اس ویب سائٹ پر شایع ہوتے ہیں۔ سیاست ڈاٹ کام پر سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے حامی ہوتے ہیں، اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے چاہنے والے ہیں، تیسرئے نمبرپر ایم کیو ایم، جماعت اسلامی کے متوالے ہیں، کبھی کبھی مجھے پی ٹی آئی کے حامیوں سے کچھ سننا پڑھتا ہے جب میں عمران خان پر بہت زیادہ حملہ کرتا ہوں، ایک دو مرتبہ جماعت اسلامی کے متوالے بھی مجھ سے ناراض ہوئے، لیکن عام طور پر شاید ایک دو لوگ ہی ایسے ملے جو اخلاقیات کی تمام حدود پار کرگئے۔ ایسا ہوتا ہے اور اگر آپ میں یہ سب برداشت کرنے کا حوصلہ ہے تو لکھیے ورنہ مت لکھیے، لیکن اس مضمون پر جس طرح ماڈریٹر مولوی عبدالرحمن انصاری حملہ آور ہوا، ایسا سلوک میرئے ساتھ کسی نے نہیں کیا، میں نے وزارت داخلہ کو طالبان دہشتگردوں کے اس سہولت کار’’ ماڈریٹر مولوی عبدالرحمن انصاری ‘‘ کے بارئے تمام ای-میل اور ان بکس میسج کی کاپی کے ساتھ مطلع کردیا ہے، اب وزارت داخلہ جانے اور دہشتگردوں کا سہولت کار ماڈریٹر مولوی عبدالرحمن انصاری، میں ایک مرتبہ پھر سیاست ڈاٹ کام کی انتظامیہ سے مطالبہ کرونگا کہ دہشتگردوں کے سہولت کار ماڈریٹر مولوی عبدالرحمن انصاری سیاست ڈاٹ کام سے فارغ کرئے اور مجھے مطلع کرئے۔
 

Piyasa

Minister (2k+ posts)
فائنل تو پاکستان ميں ہی ہوگا انشا اللّہ۔ تحريک طالبان اور دولت غير اسلاميہ اور پاکستان کے بدخواہ جاہے جتنا زور لگاليں۔ بھاگ دھشت گرد "ردّ الفساد" آيا۔
 

Back
Top