عوام نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کردیا،رانا ثنا

3ranasanaonpindijalsa.jpg

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں 15 سے16 ہزار افراد شریک ہیں، اگر راولپنڈی میں دھرنا دیا گیاتو مغرب کے بعد 5 سے 7 ہزار افراد باقی رہ جائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے یہ بیان نجی ٹی وی چینل سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کردیا ہے، اس وقت راولپنڈی کے جلسہ گاہ میں تقریبا 7 سے 8 ہزار افراد موجود ہیں، تقریبا اتنے ہی لوگ راستے میں ہی ہیں، میرا نہیں خیال اتنی تھوڑی سے تعداد کے بعد یہ لوگ اسلام آباد کا رخ کرنے کا سوچیں گے بھی، تاہم اگر انہوں نے ایسا کچھ کیا بھی تو ہمارا پورا انتظام ہے۔


رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دارالحکومت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پوری طرح متحرک ہے جس کے ذریعے اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے، اس نگرانی میں کیمروں کی مدد بھی لی جارہی ہے جبکہ مانیٹرنگ روم میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات جاری ہیں، محاذ آرائی کی سیاست سے عمران خان کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔

وزیرداخلہ نے لانگ مارچ میں شرکاء کی تعداد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہوتا کہ انہوں نے اتنے سے لوگ ہی راولپنڈی لانے ہیں تو ہم 16ہزار اہلکاروں کو سول کپڑوں میں بٹھادیتے، پی ٹی آئی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ دھرنا دے سکے، انہوں نے اگر دھرنا دیا تو مغرب کے بعد 5سے 7 ہزار افراد ہی باقی رہ جائیں گے، پندرہ ہزار افراد کیلئے ہم نے 26 ہزار اہلکاروں کی نفری تعینات کی ہوئی ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پول سے کچھ ثابت نہیں ہونا۔ وہ بغیر پول کے ثابت ہیں کہ وہ سب ذہنی مریض ہیں۔