عمران کی نااہلی 99.99 فیصد نظر آرہی ہے: فیصل واوڈا

fasil-vavda-hamid-mir-imran-khan-dss.jpg


پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کی راہیں جدا ہوتی نظر آرہی ہیں،فیصل واوڈا

جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں فیصل واوڈا نے بڑا انکشاف کردیا، میزبان حامد میر سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کی راہیں جدا ہوتی نظر آرہی ہیں،عمران خان کو گمراہ نہ کریں ان کے اردگرد جو سانپ ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو نا اہل کروا کر وزیراعظم بن جائیں گے ایسا نہیں ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسی صورت میں بھی ڈیفالٹ نہیں ہونے والا پہلے چانسز تھے مگر اب نہیں ہیں۔اس میں کریڈٹ فوج کو جاتا ہے جب بھی بحران آیا ہے تو فوج ہی پیسہ لائی ہے۔ اس بار بھی پاکستان کو بچانے کیے لئے فوج ہی پیسہ لاکر دے رہی ہے۔


انہوں نے کہا اگر سمجھداری سے سیاست ہوئی تو اکتوبر میں الیکشن ہوجائے گاورنہ مجھے تو چھ مہینے سال آگے ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔آئین میں اس کی اجازت بھی ہے معاشی ایمرجنسی کے اوپر آپ چھ مہینے آگے جاسکتے ہیں ۔شہباز شریف کی16 ارب روپے کی چوری کا ماتم ہم نے اور ڈھول پورے سال پیٹا۔16 ارب کی چوری تھی لیکن احتساب کے اداروں کی ناکامی رہی اور وہ بری ہوگئے۔

لاہور میں 3ہزارارب کی چوری ہورہی ہے اورتقریباً ہوگئی ہے گرین بیلٹ کو براؤن بیلٹ کیا گیا ہے۔اس پروجیکٹ کا بزدار دورمیں آغاز ہوا تھامیں حیران ہوں کہ عمران خان کو اس کی کیا بریفنگ دی گئی ہے ۔ کیا اس کے پیچھے مقاصد ہیں مجھے لگتا ہے کہ عمران خان اس پر ضرور ایکشن لیں گے۔اس منصوبے کی منظوری پی ٹی آئی کے اسی دور حکومت میں ہوئی ہے۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شعیب شاہین نے کہا مجھے عمران خان کی نا اہلی نظر نہیں آرہی اگراسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی نہ رہی اور انہوں نے قسم اٹھا لی کہ ہم نے ہر حال میں ان کو نا اہل کرانا ہے تو صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔ حالات و واقعات ایسے پیدا کردیئے جاتے ہیں۔
 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
Jitna be koshish ker lain Yeh Pakistan ki Awaaaam ke dil se Imran Khan ko kaisay nikalain ghe

Imran khan se joh be takraya hai woh hero se zero he hua hai
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
...ye Bhootni ka roz roz munh utha k chala aata hai, bas ek hi ratt lagai hui hai.
Agar Allah ki marzi hai NaAhli ki to koi rok nahi sakta.
LAAKIN..
agar Allah ki marzi na hui to poori duniya latak ja,ay Imran Na ahl nahi ho sakta.