Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کے ڈائس کے اردگرد مستقل شکلیں

آپلوگوں کو پتا ہے کے میں الفاظ کے گورکھ دھندے میں نہیں پڑتا بلکہ اچھوتے موضوع کو گھنگرو پہنا کر کتھک ڈانس کرواتا ہوں . یہی کام ہمارے ملک کے پارٹی لیڈر اپنے سیاستدانوں اور ورکروں سے کرواتے ہیں . ہم سب عمران خان کی پریس کانفرنس اور جلسے دیکھتے ہیں . ایک بات سب نے غور کی ہے چند مستقل چہرے ہمیشہ خان صاحب کے منکر نکیر بن کر کھڑے ہوتے ہیں . میری مراد جہانگیر خان ترین ، شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق سے ہے . جب یہ لوگ اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوتے ہیں تو عمران خان بمشکل اپنی جگہ پر کھڑے ہو پاتے ہیں . اسٹیج پر کھڑے لوگوں کو بس نہیں چلتا ، ورنہ وہ عمران خان کو اسٹیج پر پہنچنے ہی نہ دیں . چلتے چلتے یہ بیماری تحریک انصاف کے سپپورٹرز میں بھی ٹرانسفر ہو چکی ہے. نوجوانوں کی ایک تقریب میں عمران خان اپنے اپ کو پیٹ کر رہ گئے مگر نوجوان اسٹیج سے دستبردار ھوے ہی نہیں .
یہ کیسا مائنڈ سیٹ ہے ؟
اگر ہم تحریک انصاف کے فرسٹ ٹائر لیڈرشپ کے مائنڈ سیٹ کو سمجھنے کی کوشش کریں تو ظاہر ہے وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کے وہ ہی صرف عمران خان کے قریب ترین نورتن ہیں . اگر کوئی اور اس جگہ پر کھڑا ہو گا تو انکی وہ عزت نہیں رہے گی . سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے ، کیا عمران خان کے ارد گرد مستقل کھڑے ہونے سے اپ کے کد اور کاٹھ میں کیسے اضافہ ہو سکتا ہے ، اسکے لئے تو آپکو خود کوشش کرنی پڑے گی .
یہ ایک ایسی بیمار سوچ کی علامات ہے جو صرف ایک بیمار معاشرے میں ہی ممکن ہے . آجکل پاکستان میں شائد ٦٥ سے زائد چننیل ہیں جنکو سیاست داں کی ضرورت رہتی ہے لھذا میڈیا کے توسط سے ہر سیاستدان کو اسکی قابلیت سے زیادہ ایکسپوزر ملتا ہے .منتخب نمائندے اسمبلی میں نہیں جاتے بلکے بلاناغہ چننلز پر ضرور ہوتے ہیں . سیاست داں کو اپنے حلقے میں مقبول ہونا چاھئے اور لوگ اسے اس حوالے سے انہیں دیکھنا چاہتے ہیں ناکے عمران خان کے گھٹنوں میں بیٹھے رہنے کے حوالے سے . اگر ہم چودھری سرور صاحب کے سیاسی کد کاٹھ کو دیکھیں تو ایسے لوگ تو انہیں عمران خان کے سرکل میں داخل ہی نہ ہونے دیں اور شائد ایسا ہی ہو . اسد عمر صاحب بھی تحریک انصاف میں ایک بڑا نام ہیں جو تحریک انصاف کے کارکنان اور میڈیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں مگر بیچارے کا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا شائد خواب ہی رہے گا . کراچی کے ڈاکٹر علوی صاحب کی دیکھیں ، انہوں نے پارلیمان میں بہترین کارگردگی کی مظاہرہ کیا ہے اور اپنے حلقے میں موجود اور لوگوں کی خدمت کر رہیں ہیں . لاہور کے ولید اقبال بہت جانفشانی سے تحریک انصاف کے لئے کام کر رہیں ہیں . انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں بہت زیادہ محنت کی تھی اور انکا کارکناں سے بہت زیادہ رابطہ رہتا ہے . انکے خاندان اور انکی اپنی تعلیمی قابلیت کو سامنے رکھیں تو اپ انکی خدمات کو سلام کریں گے مگر تحریک انصاف میں انکی موجودگی محسوس ہی نہیں ہوتی . اپ راولپنڈی کے فیاض الحسن چوہان صاحب کو دیکھیں. چوہان صاحب سے چودھری فواد کی تعیناتی یاد ا گئی . ہم چوہان صاحب کو میڈیا پر تحریک انصاف کے لئے بھر پور طریقے سے لڑتا دیکھتے ہیں مگر جب وقت اتا ہے تو یہ عھدہ جہانگیر ترین صاحب نووارد فواد صاحب کو دے دیتے ہیں . جس بندے نے عمران خان اور تحریک انصاف کو ڈیفنڈ کرنا ہے ، پہلے اسے اپنے اپ کو ڈیفنڈ کرنا پڑتا ہے . جو تحریک انصاف کا ترجمان ہے ، اسکی ترجمانی ترین صاحب کو اپنے فیس بک پر کرنا پڑ رہی ہے . چوہان صاحب کو کم از کم اپنی زات پر وقت صرف نہیں کرنا پڑتا ہے . یہ تو مسلم لیگ کے دانیال عزیز کی کاپی ہیں جنکا ماضی انکے حال کی گواہی نہیں دیتا
میں تھوڑا اپنا موضوع سے نکل رہا ہوں. قصہ مختصر آخر کیا وجہ ہے
١- عمران خان اسٹیج پر اکیلے کیوں نہیں ہو سکتے ، اسٹیج پر بھیڑ کو تحرک انصاف اب تک کیوں قابو نہیں پا سکی؟
٢- عمران خان کے ارد گرد ہمیشہ مخصوس لوگ ہمیں یہ کیوں تاثر دے رہیں کے تحریک انصاف کے دوسرے لیڈرز انسے بہت کمتر ہیں اور انکے خلا چھوڑنے سے انکے قد کاٹھ میں فرق پڑے گا . کیا کد کاٹھ صرف چاپلوسی یا قبضہ گروپ بن کر بڑھایا جا سکتا ہے . اگر کوئی دوسرا بڑا چاپلوس ا گیا تو یہ پارٹی تو ہمیشہ کتوں کی طرح لڑتی رہے گی . عمران خان ایک نظریے کی بات کرتے ہیں ، کیا عمران خان کے ارد گرد والے لوگ یہ بتا سکتے ہیں عمران خان کا نظریہ کیا ہے اور آپلوگ اسکی کتنی پاسداری کر رھیں ہیں
٣- اس طرح دوسری پارٹیوں میں ہوتا ہے کے چند خوشامند پسند لوگ لیڈرز کے اتنے قریب ہو جاتے ہیں کے دوسروں کو اسکے قریب بھی پھٹکنے نہیں دیتے . ہم لوگ وہی دھندہ تحریک انصاف میں دیکھ رہیں ہیں تو پھر تحریک انصاف میں اور دوسری پارٹیوں میں فرق کیا ہے ؟
٤- تحریک انصاف کے چند مخصوس لیڈرز سے سوال یہ ہے کے ، اپ عمران خان کے ارد گرد ہمیشہ کھڑے ہو کر ہمیں کیا پیغام دے رہیں ہیں اور آپلوگ تاریخ میں کس حوالے سے یاد رکھے جائیں گے ؟
عمران خان صاحب نے تحریک انصاف کو جمہوری پارٹی بنانے کے لئے بہت محنت اور کوشش کی مگر اب لگتا ہے یہی لوگ انکی رہ میں رکاوٹ ہیں . اگر ایسا نہیں تو ان لیڈرز کو یہ بات غلط ثابت کرنی ہو گی . کیا یہ ایسا کر سکیں گے ؟
- Featured Thumbs
- https://i.ytimg.com/vi/WqlMbko4o78/maxresdefault.jpg
Last edited: