
5 اگست 2019 بھارت میں پاس کیے جانے والے متنازع قانون کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کیے تھے جنہیں موجودہ حکومت بحال کرنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو پاس کر کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ کچھ شعبوں میں تجارت معطل کر دی تھی۔
تاہم اب پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524084854618566659
اس صورتحال پر بھارتی میڈیا میں بہت خوشی اور جشن جیسی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے کیونکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جھکنا پڑا ہے اور وزیراعظم پاکستان نے پاکستان سے تجارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔