
سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے متعدد کیسز میں بڑا ریلیف مل گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ظل شاہ قتل، کیس زمان پارک جلائو گھیرائو سمیت 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر آج انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 5,5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض میں ان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے زمان پارک جلائو گھیرائو کے علاوہ 4 مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کیس میں 2، نصیرآباد اور ماڈل ٹائون تھانے میں 1،1 مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ برس مارچ میں ان پر ظل شاہ قتل کیس میں حقائق چھپانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ برس 8 مارچ کو تحریک انصاف کی ریلی میں پولیس نےدفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کریک دائون کیا تھا جس میں علی بلال (ظل شاہ) جاں بحق ہو گیا تھا۔ عمران خان نے زمان پارک سے داتا دربار تک شیڈول ریلی منسوخ کرنے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر الزام لگایا تھا کہ ظل شاہ کو پنجاب پولیس نے قتل کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1633499454572462081
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعے کا نوٹس لے کر غیرجانبدارانہ انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعدازاں زمان پارک سے اسلام آباد میں عدالت پیش ہونے کیلئے گئے تو پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ ان کے گھر پر سرچ آپریشن کیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس پر پی ٹی آئی رہنمائوں وکارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1763540432942694569
https://twitter.com/x/status/1763474396457394566
https://twitter.com/x/status/1763652958816739407
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5imrankhanbailslsmmanz.png
Last edited by a moderator: