
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے دی جانے والی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست کیلئے سنگل بینچ تشکیل دیدیا ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی 3 نومبر کو اس درخواست پر سماعت کریں گے۔
وکیل محمد آفاق کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے، آئین و قانون کی روسے ایک نااہل شخص کوئی پارٹی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا لہذ ا عدالت پاکستان تحریک انصاف کو عمران خان کو عہدے سے ہٹانے اور نیا چیئرمین مقرر کرنے کی ہدایات جاری کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6imrankhanchiarmalhc.jpg