
سینئر صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے عمران خان کو نکالنے کی اصل وجہ بتادی، ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو ابھی نہ نکالا جاتا تو اگلے دس سال بھی عمران خان نے یہیں رہنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوزچینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ باتیں زیرغور تھیں کہ عمران خان نے جو صورتحال خراب کر رکھی تھی یہ سب اپوزیشن اوراسٹبلشمنٹ کو ٹھیک کرنا پڑتیں، انہیں یہ مسئلہ درپیش تھا کہ یہ نہ ہو کہ عمران خان کے جانے سے پہلے یہ لوگ ناک آؤٹ ہو جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1517165729568673793
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اس بات کا ڈر تھا کہ اگر عمران خان کو اب نہ نکالا گیا تو نومبر میں انہوں نے جنرل فیض حمید کو آرمی چیف لگا دینا تھا، اگر یہ جوڑی بن گئی تو پھر2023 کے الیکشن میں دوبارہ عمران خان اقتدار میں آجائے گا اور اگلے دس سال بھی یہ اقتدار میں رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے انہوں نے عمران خان کی 2018 میں مدد کی ویسے ہی 2023 میں بھی کرتے، اس طرح اپوزیشن نے بھی بالکل فارغ ہو جانا تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم تو یہ سوچ رہے ہیں کہ جیسے جنرل مشرف، جنرل ضیاء، جنرل ایوب دس سال نکال گئے اسی طرح ان کی جوڑی نے بھی دس سال نکال جانے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13sethikhannikalna.jpg