عمران خان کو ابھی نکالنا کیوں ضروری تھا؟ نجم سیٹھی کا دعویٰ

13sethikhannikalna.jpg

سینئر صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے عمران خان کو نکالنے کی اصل وجہ بتادی، ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو ابھی نہ نکالا جاتا تو اگلے دس سال بھی عمران خان نے یہیں رہنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوزچینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ باتیں زیرغور تھیں کہ عمران خان نے جو صورتحال خراب کر رکھی تھی یہ سب اپوزیشن اوراسٹبلشمنٹ کو ٹھیک کرنا پڑتیں، انہیں یہ مسئلہ درپیش تھا کہ یہ نہ ہو کہ عمران خان کے جانے سے پہلے یہ لوگ ناک آؤٹ ہو جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1517165729568673793
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اس بات کا ڈر تھا کہ اگر عمران خان کو اب نہ نکالا گیا تو نومبر میں انہوں نے جنرل فیض حمید کو آرمی چیف لگا دینا تھا، اگر یہ جوڑی بن گئی تو پھر2023 کے الیکشن میں دوبارہ عمران خان اقتدار میں آجائے گا اور اگلے دس سال بھی یہ اقتدار میں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے انہوں نے عمران خان کی 2018 میں مدد کی ویسے ہی 2023 میں بھی کرتے، اس طرح اپوزیشن نے بھی بالکل فارغ ہو جانا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم تو یہ سوچ رہے ہیں کہ جیسے جنرل مشرف، جنرل ضیاء، جنرل ایوب دس سال نکال گئے اسی طرح ان کی جوڑی نے بھی دس سال نکال جانے تھے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یعنی باجوہ کوئی اپنا جرنیل لانا چاہتا تھا اس لئے باجوے نے یہ ساری سازش کئ ایک تیر سے دو شکار امریکہ کا پالتو بھی بن کر اس کو بھی خوش کردیا اور اپنا کوئی جرنیل بھی لانے کی سازش کی مگر ایک پلاننگ بندے کی ہوتی ہے دوسری اللہ کی
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے انہوں نے عمران خان کی 2018 میں مدد کی ویسے ہی 2023 میں بھی کرتے، اس طرح اپوزیشن نے بھی بالکل فارغ ہو جانا تھا۔
کھوتے سیٹھی کو معلوم ہی نہیں کہ ۲۰۱۸ میں فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی نہیں تھا
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
بادی النظر میں سارا مسئلہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کا تھا، امریکی سازش کا خوامخواہ شوشہ چھوڑ دیا۔
مسئلہ حل کیسے ہوگا؟ اگر باجوہ زور زبردستی کر سکتا ہے تو عمران خان بھی۔ باجوہ کے پیچھے ۵ لاکھ فوج ہے۔ عمران خان کے پیچھے کروڑ ہا عوام ہے
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
Ye Citi tu kehta tha ke tehreek insaaf ke jalso me 10 se 15 hazar Banda hota he ...
Ab is kp 40 puncture lag Gai..
Pata nai kab take ye log jhoot bolte Rahe he ke kha ko fauj le kar aai ..
 

Meme

Minister (2k+ posts)
مسئلہ حل کیسے ہوگا؟ اگر باجوہ زور زبردستی کر سکتا ہے تو عمران خان بھی۔ باجوہ کے پیچھے ۵ لاکھ فوج ہے۔ عمران خان کے پیچھے کروڑ ہا عوام ہے
بیساکھیوں پہ قائم حکومت اپنی بیساکھی ہٹائے گی تو گر جائے گی۔

Simple as that.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
بیساکھیوں پہ قائم حکومت اپنی بیساکھی ہٹائے گی تو گر جائے گی۔

Simple as that.
نئے الیکشن میں بیساکھیاں کس کو درکار ہیں؟