عدلیہ نے ہائی پروفائل کیسز میں ہمیشہ اپنا کندھا زمین پر لگوایا: شوکت صدیقی

shukat-sadiqi-court-pak-a.jpg


اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے ہائی پروفائل کیسز میں ہمیشہ اپنا کندھا زمین پر لگوایا،

سما کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی نے کہا جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے بہت قریبی تھے۔ وہی انہیں سپریم کورٹ لائے۔


شوکت عزیز صدیقی نے کہا مظاہرعلی اکبرنقوی پرریفرنس چل رہا تھا تو فیض حمید نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو کہا کہ ہمارے بندے کو اس سے نکالیں، ثاقب نثار نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں آصف سعید کھوسہ بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ججز ہمیشہ قانون کے مطابق فیصلوں کی کوشش کرتے ہیں مگر کسی طاقتور شخص سے واسطہ پڑے تو مسئلہ ہوتاہے۔