طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا بڑا اقدام

15gcgkkjkhdhd.png

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے اور معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور انتظامیہ کی جانب سے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ایک ٹیچر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیچر کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کیا جارہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوران معطلی مذکورہ ٹیچر کو نا ہی کلاسز لینے کی اجازت ہوگی نا ہی وہ یونیورسٹی میں داخل ہوسکتے ہیں۔


جی سی یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے یونیورسٹی کے تشخص کو نقصان پہنچا ہے،تحقیقات مکمل ہونے تک اس بارے میں کسی کو بیان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے 19 مارچ 2024 کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے پر ایک طالبہ نے اسسٹنٹ پروفیسر کو فائلوں سے پیٹ دیا اور بال نوچ ڈالے، سارے واقعہ کی فوٹیج منظر عام پرآگئی تھی۔

1-94.jpg


واقعہ پر طالبہ کو مبینہ طور پرہراساں کرنے اور طالبہ کے ردعمل کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے کر تحقیقات کا اعلان کیا اور خصوصی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی تھی، کمیٹی کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے حقائق سامنے لانے کی ہدایات دی گئی تھیں،

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔