طالبان، نہ ہم بدلے نہ تم بدلے

Goldfinger

MPA (400+ posts)

_119790988_mediaitem119790987.jpg
  • محمد حنیف​
  • صحافی و تجزیہ کار​
  • کابل شہر میں دھماکہ ہوتا ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والے پکار اٹھتے ہیں ’اللہ اکبر‘۔ مجھے یقین ہے کہ حملہ کرنے والوں نے بھی نعرہ تکبیر بلند کیا ہو گا۔
    سینکڑوں میل دور بیٹھے ہوئے ہمارے پاکستانی بھائی اور بہنیں پکار اٹھتے ہیں ’سبحان اللہ‘۔ کچھ طالبان کے جذبہ جہاد پر اور کچھ ان کے حوصلے پر جو طالبان کے ہاتھوں اپنے بچے مروا کر بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہیں۔
    جیسے جیسے طالبان پہاڑوں سے اُتر کر شہروں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور گلیوں میں لاشیں گِرا رہے ہیں، ہمارے سیاسی، مذہبی، عسکری اور موسمی دفاعی تجزیہ نگاروں کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔ ’چشم ماروشن‘، ’دل ماشاد‘، ’جی آیا نوں‘، ’تم آئے بہار آئی‘ قسم کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔
    ہم نے 20 سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کابل کے وارث طالبان ہیں اب وہ کابل پر چڑھائی کر کے کشتوں کے پشتے لگائیں گے۔ مومن مومن سے لڑے گا فتح طالبان کی ہو گی۔
    ہم اپنے گھروں میں بیٹھ کر اس جہاد میں ایک اِخلاقی فتح حاصل کریں گے۔ صوفوں پر بیٹھے بیٹھے اس جہاد میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور ثواب کمائیں گے۔
    اگر اتنا خون نہ بہہ چکا ہوتا تو ہم شاید کہہ سکتے تھے کہ ہماری طالبان کے ساتھ ایک اتنی پرانی لو سٹوری چل رہی ہے جس میں سات

  • خون بھی معاف ہوتے ہیں۔
  • _119790991_mediaitem119482711.jpg
  • لیکن ہمارے اس پیار کے شوق میں سرکار خود کہتی ہے کہ 70 ہزار جانیں جا چکی ہیں جن میں فوجی سکول میں پڑھنے والے بچے بھی شامل ہیں اور برقعہ پوش عورتیں بھی، جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتی ہیں۔
    بڑی قوتوں کو بڑے مقاصد کے لیے بڑی قربانی دینی پڑتی ہے، دونوں طرف سے اللہ اکبر کے نعرے بلند کرنے والے ہمارے مومن اور

  • لبرل اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نے بڑی قربانی دی ہے

  • آج تک اس قربانی کا مقصد ہمیں کوئی نہیں سمجھا پایا۔ اور اب یہ وقت آن پڑا ہے کہ نہ تو ہمیں طالبان سے لڑنے کے لیے کوئی دیہاڑی دینے کو تیار ہے اور نہ ہی طالبان کو سادہ لباس والے، ذہین اور معصوم کہنے پر شاہ محمود قریشی کو کوئی امن کا میڈل ملنے والا ہے۔
    ادھر ہمارے کچھ ریٹائرڈ جنرل حضرات اور میرے حاضر سروس صحافی بھائی طالبان کی واپسی پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔ جس طرح ہماری عسکری قیادت نے پارلیمان کے دروازے بند کر کے ہمارے منتخب نمائندوں کو آنے والے خطروں کے بارے میں ہوشیار باش کیا ہے کاش اسی طرح ایسی ہی ایک کلاس جشن منانے والے سابقہ جرنیلوں کے لیے ہو جائے اور انھیں ہاتھ باندھ کر سمجھایا جائے کہ طالبان کو بھنگڑے ڈالنے والے پسند نہیں ہیں، چاہے یہ بھنگڑے ان کی حمایت میں ہی ڈالے جا رہے ہوں اور چاہے ڈالنے والے ہمارے قابل احترام ریٹائرڈ جنرل ہی کیوں نہ ہوں۔
    طالبان کے سجن، دشمن، ہم اور آپ سب اس بات پر متفق ہیں کہ یہ خون خرابہ امریکہ کا پھیلایا ہوا ہے۔ امریکہ کی ناکامیوں اور نالائقیوں کا ملبہ پہلے افغانوں پر اور پھر لامحالہ ہم پر گِرے گا۔
    تو کیا یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی ہمیں امریکی صدر کی مِس کال کا انتظار کرنا چاہیے یا کسی بند کمرے میں بیٹھ کر آرمی پبلک سکول

  • کے سبز بلیزر والے شہیدوں کی تصویریں دیکھنی چاہییں، اور سوچنا چاہیے کہ اب کیا کرنا ہے۔
  • _119788888_05f9da7d-6557-4a91-a60d-6e23e68bb7f6.jpg
  • ہم نے اے پی ایس کے ایک قاتل کو فرار ہونے کا موقع دیا، چلیں مان لیتے ہیں کہ احسان اللہ احسان قاتل نہیں صرف قاتلوں کا ترجمان تھا اور اس طرح کی گندی جنگوں میں کبھی کبھی اپنے دشمن کو کمزور کرنے کے لیے اسے ساتھ چلانا پڑتا ہے، اپنے قاتل کو اپنا اثاثہ مان کر چلنا پڑتا ہے۔
  • لیکن وہ دن آیا چاہتا ہے کہ جب ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا طالبان ہمارا اثاثہ ہیں یا ہم طالبان کا اثاثہ بن چکے ہیں اور جب وہ پہاڑوں سے اُتر کر ہمیں بہتر مومن بنانے کے لیے ہماری مسجدوں اور سکولوں کا رخ کریں گے تو اللہ اکبر کا پہلا نعرہ وہ لگائیں گے یا ہم۔
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
نعرہ تکبیر لگا کر قتل کرنے والے اور کلمہ شہادت پڑھ کر موت کے منہ میں جانے والے، آئیں ان دونوں لیے دعا کریں
یہی ہم مسلمانوں کی منافقانہ ریت ہے

نہ ہم بدلے نہ ہمارے منافقانہ رویے بدلے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک طرف سے الله اکبر نے نعرے لگتے تھے تو دوسری طرف سے امریکا ہمارے ساتھ ہے کی صدا بلند ہوتی تھی. طالبان نہیں بدلے تم کیوں بدل گئے!!!؛
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

نعرا تکبر لگا کر قتل کرنے والے اور کلمہ شہادت پڑھ کر اپنی جان قربان کرنے والے
مسلمانوں کی یہ ریت منافقانہ کیسے ہو گیی ؟….سرحد پر بیٹھے ہمارے فوجی جوان
دن اور رات یہی کام تو کرتے ہیں؟؟؟ اب اس میں کیا
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
نعرا تکبر لگا کر قتل کرنے والے اور کلمہ شہادت پڑھ کر اپنی جان قربان کرنے والے
مسلمانوں کی یہ ریت منافقانہ کیسے ہو گیی ؟….سرحد پر بیٹھے ہمارے فوجی جوان
دن اور رات یہی کام تو کرتے ہیں؟؟؟ اب اس میں کیا
ہمارے بہادر فوجی سرحدوں پر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں
اب حملہ آور چاہے کوئی بھی ہو وہ باغی اور گمراہ تصور ہوگا اور اس کے خلاف لڑنا جہاد کہلائے گا

میں نے جو اوپر بات کی وہ طالبان اور ان لوگوں کے متعلق ہے جو دونوں ایک ہی ملک میں رہتے ہیں اور اپنی اپنی اجاراداری کے لیے آپس میں کشت و خون کی حویلی کھیل رہے ہیں
 
Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)
ایک طرف سے الله اکبر نے نعرے لگتے تھے تو دوسری طرف سے امریکا ہمارے ساتھ ہے کی صدا بلند ہوتی تھی. طالبان نہیں بدلے تم کیوں بدل گئے!!!؛
No. The author is referring to an incident in Kabul just a few days ago where Afghans who oppose Talibaan came on the road chanting Allah hoo Akber.

See this
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہمارے بہادر فوجی سرحدوں پر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں
اب حملہ آور چاہے کوئی بھی ہو وہ باغی اور گمراہ تصور ہوگا اور اس کے خلاف لڑنا جہاد کہلائے گا

میں نے جو اوپر بات کی وہ طالبان اور ان لوگوں کے متعلق ہے جو دونوں ایک ہی ملک میں رہتے ہیں اور اپنی اپنی اجاراداری کے لیے آپس میں کشت و خون کی حویلی کھیل رہے ہیں
جنہیں ہم مشرکین مکہ کہتے ہیں وہ خود کو دین ابراہیم کے پیروکار کہتے تھے. قرآن مجید نے ان کا قول نقل کیا ہے ان سے. ان سے پوچھا جائے زمین و آسمان کو کس نے پیدا کیا تو وہ کہیں گے الله نے. مشرکین نے الله کو مانتے ہوئے اس کے ساتھ الہ گھڑ رکھے تھے

افغانستان میں ایک طرف الله کو ماننے والے طالبان ہیں اور دوسری طرف الله کے ساتھ امریکا کو ماننے والے ہیں
knowledge88
 
Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)
جنہیں ہم مشرکین مکہ کہتے ہیں وہ خود کو دین ابراہیم کے پیروکار کہتے تھے. قرآن مجید نے ان کا قول نقل کیا ہے ان سے. ان سے پوچھا جائے زمین و آسمان کو کس نے پیدا کیا تو وہ کہیں گے الله نے. مشرکین نے الله کو مانتے ہوئے اس کے ساتھ الہ گھڑ رکھے تھے

افغانستان میں ایک طرف الله کو ماننے والے طالبان ہیں اور دوسری طرف الله کے ساتھ امریکا کو ماننے والے ہیں
knowledge88
See this video

I live in Sydney where a lot of Afghans live. I have a number of Afghan friends. Majority of them are highly religious and oppose Talibaan. One of my Afghani friends is Hafiz Quran and opposes Talibaan vehemently.
Don't doubt someone's faith. It is prohibited in Islam. There is a hadees that some Sahaba killed a kafir in a war. But before his demise he recited Kalma Tayaba. When this news was broken to prophet Muhammad pbuh he enquired why was he killed ? To which Sahaba responded that due to the fear of death he tried to deceive us by reciting Kalma. Prophet Muhammad pbuh asked them " Did you tear his chest to seek the truth ?"

Point is doubting every Afgans faith who oppose Talibaan is pure unislamic. If somebody is chanting Allah Akber. Then don't doubt there religion.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
See this video

I live in Sydney where a lot of Afghans live. I have a number of Afghan friends. Majority of them are highly religious and oppose Talibaan. One of my Afghani friends is Hafiz Quran and opposez Talibaan vehemently.
Don't doubt someone's faith. It is prohibited in Islam. There is a hadees that some Sahaba killed a kafir in a war. But before his demise he recited Kalma Tayaba. When this news was broken to prophet Muhammad pbuh he enquired why was he killed ? To which Sahaba responded that due to the fear of death he tried to deceive us by reciting Kalma. Prophet Muhammad pbuh asked them " Did you tear his chest to seek the truth ?"

Point is doubting every Afgans faith who oppose Talibaan is pure unislamic. If somebody is chanting Allah Akber. Then don't doubt there religion.
بیس سال پاکستان سے امریکی افواج کو رسد جاتی رہی. ڈرون سرحد کو دونوں اطراف بمباری کر رہے تھے تب نا الله یاد آیا نا الله اکبر کے نعرے کسی کو سنائی دئیے​
 
Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)
بیس سال پاکستان سے امریکی افواج کو رسد جا رہی تھی. ڈرون سرحد کو دونوں اطراف بمباری کر رہے تھے تب نا الله یاد آیا نا الله اکبر کے نعرے کسی کو سنائی دئیے​
Jab kuda koh yaad nah kiya to ab Allah kah naam lainah haram hay ?
Aap ager huzoor kay zamanay may hotay or prophet Muhammad pbuh nay aap say poocha hota kay jab us nay kalma parh liya toh phir us koh qatal kyon kiya?
Toh aap nadim honay kay bajay barhi dhitaii say woh hi jawab detay joh aap nay oper likha hay. AAP KAHTAY. JAB MOT KAH KHOF NAHI THA TO KALMA YAAD NAHI AYA ?
 
AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
See this video

I live in Sydney where a lot of Afghans live. I have a number of Afghan friends. Majority of them are highly religious and oppose Talibaan. One of my Afghani friends is Hafiz Quran and opposes Talibaan vehemently.
Don't doubt someone's faith. It is prohibited in Islam. There is a hadees that some Sahaba killed a kafir in a war. But before his demise he recited Kalma Tayaba. When this news was broken to prophet Muhammad pbuh he enquired why was he killed ? To which Sahaba responded that due to the fear of death he tried to deceive us by reciting Kalma. Prophet Muhammad pbuh asked them " Did you tear his chest to seek the truth ?"

Point is doubting every Afgans faith who oppose Talibaan is pure unislamic. If somebody is chanting Allah Akber. Then don't doubt there religion.
Taliban derive their legitimacy from the fight against USA and fight for justice and relative equality in a society where tribal warlord is the ultimate authority. It gives youth a dream of conquering warlords whom they feared for their whole life.

So its religion + freedom fight + breaking the authority of corrupt warlords
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
جنہیں ہم مشرکین مکہ کہتے ہیں وہ خود کو دین ابراہیم کے پیروکار کہتے تھے. قرآن مجید نے ان کا قول نقل کیا ہے ان سے. ان سے پوچھا جائے زمین و آسمان کو کس نے پیدا کیا تو وہ کہیں گے الله نے. مشرکین نے الله کو مانتے ہوئے اس کے ساتھ الہ گھڑ رکھے تھے

افغانستان میں ایک طرف الله کو ماننے والے طالبان ہیں اور دوسری طرف الله کے ساتھ امریکا کو ماننے والے ہیں
knowledge88
روس افغان جنگ میں جماعتیے امریکی ڈالر لیکر جنگ لڑتے رہے تھے نا؟

اگر امریکہ کا ساتھ دینا مشرکین کا فعل ہے تو امریکی ڈالر لیکر لڑنا اس سے بڑا مکروہ فعل ہے
 
Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)
Taliban derive their legitimacy from the fight against USA and fight for justice and relative equality in a society where tribal warlord is the ultimate authority. It gives youth a dream of conquering warlords whom they feared for their whole life.

So its religion + freedom fight + breaking the authority of corrupt warlords

Save whatever you have written today. I have saved what you have written . In a few months Talibaan will control whole Afghanistan but before you start celebrating, this time no honeymoon for Pakistan. This time there have close association with TTP. They will support TTP to do what they are currently doing. There will be lots of suicidal attacks in Pakistan. I will show you your this text. Wait for a few months.
 
Last edited:

Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)
روس افغان جنگ میں جماعتیے امریکی ڈالر لیکر جنگ لڑتے رہے تھے نا؟

اگر امریکہ کا ساتھ دینا مشرکین کا فعل ہے تو امریکی ڈالر لیکر لڑنا اس سے بڑا مکروہ فعل ہے
Well said.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Jab kuda koh yaad nah kiya to ab Allah kah naam lainah haram hay ?
Aap ager huzoor kay zamanay may hotay or prophet Muhammad pbuh nay aap sat poocha hota kay jab us nay kalma parh liya toh phir us koh qatal kyon kiya?
Toh aap nadim honay kay bajay barhi dhitaii say woh hi jawab detay joh aap nay oper likha hay. AAP KAHTAY. JAB MOT KAH KHOF NAHI THA TO KALMA YAAD NAHI AYA ?
جناب آپ رسول الله کے زمانے ہوتے تو کیا کلمہ پڑھنے والوں پر حملہ کرنے والوں کو تیر اٹھا اٹھا کر دے رہے ہوتے!؛

یہ نعرے جنگ جاری رکھنے کے لئے لگائے جا رہے ہیں. کلمہ پڑھنے والا واقعہ برعکس ہے
 
zain10

Senator (1k+ posts)
جناب آپ رسول الله کے زمانے ہوتے تو کیا کلمہ پڑھنے والوں پر حملہ کرنے والوں کو تیر اٹھا اٹھا کر دے رہے ہوتے!؛

یہ نعرے جنگ جاری رکھنے کے لئے لگائے جا رہے ہیں. کلمہ پڑھنے والا واقعہ برعکس ہے

شاعر اپنے اس شعر میں یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ طالبان والوں پر جو حملہ کرے یا ان سے لڑے وہ مسلمان نہیں
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ایک طرف سے الله اکبر نے نعرے لگتے تھے تو دوسری طرف سے امریکا ہمارے ساتھ ہے کی صدا بلند ہوتی تھی. طالبان نہیں بدلے تم کیوں بدل گئے!!!؛
ڈنگر دونوں طرف اللہ اکبر کا نعرہ لگ رہا ہے۔ مرنے اور مارنے والے دونوں مسلمان ہیں
 
Back
Top