
ڈالر کی بلند پرواز کے بعد اوپن مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہےصرف 4 دنوں میں ڈالر 331 روپے سے 308 روپے کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی اور ڈالر اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کم ہوکر 308 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت میں 11 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو آئی ہے اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں 2 روپےکمی کے ساتھ 304 روپے 94پیسے کا ہوگیا۔
کاروباری حضرات نے اسے آرمی چیف کے اقدام کا نتیجہ قراردیا ہے لیکن کچھ معاشی ماہرین کے مطابق یہ عارضی ہے اور ڈالر کی قیمت دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا لیکن یہ تیزی بعد میں مندی میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 50 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 45757 کی سطح پر آگیا

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gh6rh.jpg