کچھ روز قبل ایک عید شو میں شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہے ہیں۔ شیخ رشید دراصل اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرکے رو رہے تھے
مگر سینٹر افنان اللہ خان نے اس کا غلط مطلب نکالا اور کہا کہ شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نے پاکستان کی سیاست میں بہت گند ڈالا تھا اور اس کے ساتھ یہی ہونا تھا۔ ہر ٹاؤٹ اور پالشیے کا انجام یہی ہوتا ہے اور بھی لوگ عبرت پکڑیں۔
https://twitter.com/x/status/1931775496653521232
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سخت ردعمل دیا اور سینیٹر افنان کو کھری کھری سنادیں، کچھ نے طنز کیا کہ اس وقت سب سے زیادہ ٹاؤٹ اور پالشئے ان کی اپنی جماعت میں ہیں اور وہ انہیں مشورہ دے رہے ہیں کہ عبرت پکڑیں
وسیم اعجاز جنجوعہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سینیٹر صاحب وقت کا پہیہ رکا نہیں ہے ۔۔ آج جو مناظر دیکھ کر آپ خوش ہو رہے ہیں کل ویسے ہی مناظر دیکھ کر کوئی اور خوش ہو گا
https://twitter.com/x/status/1931790275589877970
خرم اقبال نے تبصرہ کیا کہ کیا سنگدلی ہے، شیخ رشید اپنی والدہ کو یاد کر کے روئے، اِن کی بے شرمی دیکھیں، کسی کو ماں کی یاد آنے پر روتا دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1931927458011349476
مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ انجام دیکھ کر خوش ہونا اور اسی انجام کی طرف گامزن ہونا دو مختلف باتیں ہیں
https://twitter.com/x/status/1931975480011534479
احسن واحد نے کہا کہ اگر دماغ کام کر رہا ہوتا تو شاید انکو پتہ ہوتا کہ شیخ رشید اپنی والدہ کو یاد کر کے روئے ۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپکو عبرت پکڑنے چاہیے شیخ رشید سے ۔۔ جیسے آج آپ نکا مذاق کر رہے ہیں کل آپ بھی اسی رویے کا شکار ہونگے اور پھر بقول آپکے والد کے ۔۔ آپ روئیں گے تو کوئی چپ کروانے والا نہیں ہوگا
https://twitter.com/x/status/1931943451471352201
احمد وڑائچ نے ردعمل دیا کہ شیخ رشید مرحوم والدہ کے ذکر پر جذباتی ہوئے، انسان ہیں ہو جاتے ہیں، پتہ نہیں آپ کے ہاں ماؤں کو لے کر کیا رواج ہے۔ دوسرا لوگوں نے کیا عبرت پکڑنی ہے، ایک شخص جیل میں قید خاتون کی نشست چوری کر کے اسمبلی بیٹھا ہے۔ ٹاؤٹ پن اور پالش کا سبق گھر پڑھائیں
https://twitter.com/x/status/1931785555391737884
زبیر علی خان نے طنز کیا کہ سینیٹر افنان کا اپنی پارٹی کے نام اہم پیغام
https://twitter.com/x/status/1931811057938628710
ارباب حسن نے لکھا کہ اچھی بات ہے کہ سب ٹاؤٹ اور پاليشيے کا يہی انجام ہو - انشااللہ جلد ن ليگ کا بھی يہی حال ہو نا ہے
https://twitter.com/x/status/1932083181475299809
فرحان منہاج نے تبصرہ کیا کہ اسکی مثال وہ کفن چور باپ کی ہے جو بیٹوں کو نصیحت کرکے گیا تھا کہ مجھے لوگ زیادہ برا نہ سمجھیں ۔ اس کے باپ نے بھی یہی نصیحت اسکو کی تھی اور یہ پورا عمل کررہا ہے زیادہ بدزبان اور بداخلاق اور گھٹیا پن دیکھا کر
https://twitter.com/x/status/1931904953078976539
ایک صارف نے کہا کہ یعنی نواز شریف اور شہباز شریف کا حشر بھی ایسا ہی ہو گا
https://twitter.com/x/status/1932075515302543750
عدیل راجہ نے طنز کیا کہ شہباز شریف صاحب کو یہ ٹویٹ ضرور پڑھنا چاہیے!
https://twitter.com/x/status/1931803105060114854
سبی کاظمی نے لکھا کہ اس سے برا انجام تو نواز شریف کے خاندان کا بھی ہوچکا ہے شیخ رشید چاہتا تو 140 بکسے لے کر سعودیہ چلا جاتا لیکن اس نے اسی ملک میں رہ کر مقابلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1932005929010237475
Last edited by a moderator: