گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے علماء کانفرنس میں آرمی چیف کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملادئیے جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار نے قرآن کی روشنی میں جو جامع اور ایمان افروز گفتگو فرمائی ہے وہ ہم سب کیلئے مشعلِ راہ ہے،سپہ سالار نہ صرف حافظ قرآن ہیں بلکہ قرآن کا نور اُن کے دماغ اور دل میں رچا بسا ہوا ہے۔آرمی چیف کی پرجوش تقریر کے بعد کسی اضافے کی ضرورت نہیں۔
پی ٹی آئی ایم این اے اسامہ حمزہ نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف نے جس مہارت کے ساتھ آج بوٹ پالش کیے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پارلیمان کی سپرمیسی کی بات کرنے والوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ آج کی تقریر سے ثابت ہوا کہ جو شخص فارم47 کے ذریعے مسلط کیا گیا وہ خود یہ قبول کرنے کو تیار نہیں کہ وہ پاکستان کا چیف ایگزیکٹو ہے
احمد ابوبکر نے ردعمل دیا کہ پالش وہ جو سر چڑھ کر بولے
عدیل سرفراز کا کہنا تھا کہ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم کو اقتدار میں رہنے کیلئے آرمی چیف کی شان میں قصیدے پڑھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی !
ثمینہ پاشا نے ردعمل دیا کہ شعیب۔! انکل کو پالش کی نئی ڈبیا تو نکال کر دینا۔
مہر شرافت نے تبصرہ کیا کہ پاکستان بھر میں پالش کی شدید قلت،باخبر ذرائع کے مطابق پالش سے بھرے ٹرک چیری بلاسم کی رہائش گاہ جاتے دکھائی دیے،پالش بحران کا خطرہ منڈلانے لگے۔
محمد عمیر نے تبصرہ کیا کہ راوی بہت پیچھے رہ گیا ہے شہباز شریف آگے نکل گیا ہے
ن لیگی کارکن صحرار نورد نے تبصرہ کیا کہ سنا ھے شہباز شریف صاحب نے آج پوری طاقت سے بوٹ پالش کئے ہیں۔
فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اِس کا نام چیری بلاسم یونہی نہیں رکھا تھا
وقار ملک کا کہنا تھا کہ پالش ہی پالش شکر ہے فرشتہ قرار نہیں دے دیا