شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کا پولیس پر بدسلوکی اور تشدد کا الزام

4sindhpolce.jpg


آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی ملزمہ نے پولیس پر تھانے میں بدسلوکی اور برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام لگادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپنے ہی شوہر کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ عرین جنت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دوران ریمانڈ پولیس کی جانب سے بدسلوکی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

ویڈیو بیان عرین جنت لیاقت آباد کے وومن ویسٹ زون تھانے میں خاتون ایس ایچ او اور مدعی مقدمہ کی جانب سے تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کا مدعی رضوان تفتیشی افسر سے ملنے کیلئے تھانے آتا تھا اور میرے پاؤں پر پاؤں رکھ کر سگریٹ پیتا اور اقرار جرم کرنے کا کہا کرتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1496213539803086848
ملزم نے الزام لگایا کہ مدعی مقدمہ مجھے کہتا تھا کہ ایک بار جرم قبول کرلو میں تمہیں معاف کردوں گا، مجھے وومن پولیس اسٹیشن تھانے میں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، مدعی کہتا تھا کہ میں اپنی بیوی سے بھی اس کی پٹائی کرواتا ہوں۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ 2 لیڈی پولیس اہلکاروں نے دوپٹہ اتار کر میری آنکھوں پر باندھا اور مدعی مقدمہ کے پاس لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، میرے کپڑے اتارے گئے برہنہ کرکے مجھ پر تشدد کیا گیا اور میری ویڈیو بنائی گئیں۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزمہ کا ریمانڈ ختم ہونے پر عدالتی حکم کے بعد ملزمہ عرین کو جیل بھجوادیا گیا ہے، ایس ایس پی سینٹر ل کے مطابق ملزمہ کے الزامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تحقیقات کیلئے ایس ایس پی سہائی عزیز کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
 

Everus

Senator (1k+ posts)
اگر نشئی نیازی پولیس اصلاحات کر دیتا جو لالی پاپ دکھا کر اس نے ووٹ لیے تھے تو اسطرح کی افسوسناک شرمندگیوں سے بچا جا سکتا تھا
تشدد کی بجائے سائنسی بنیادوں اور جدید خطوط پر تحقیقات ہی ایسے مسائل کا حل ہیں

یوتیو! اب یہ نہ کہنا کہ یہ سندھ میں ہو رہا ہے
پنجاب پولیس کو تو تم سکاٹ لینڈ یارڈ بنا چکے ہو جیسے؟

اگر نکھٹو پلس نے پنجاب میں کچھ کر دکھایا ہوتا تو شاید سندھ بھی مقابلے کیلئے ہی سہی شاید کچھ کر دکھاتا
 

Tit4Tat

Minister (2k+ posts)
اگر نشئی نیازی پولیس اصلاحات کر دیتا جو لالی پاپ دکھا کر اس نے ووٹ لیے تھے تو اسطرح کی افسوسناک شرمندگیوں سے بچا جا سکتا تھا
تشدد کی بجائے سائنسی بنیادوں اور جدید خطوط پر تحقیقات ہی ایسے مسائل کا حل ہیں

یوتیو! اب یہ نہ کہنا کہ یہ سندھ میں ہو رہا ہے
پنجاب پولیس کو تو تم سکاٹ لینڈ یارڈ بنا چکے ہو جیسے؟

اگر نکھٹو پلس نے پنجاب میں کچھ کر دکھایا ہوتا تو شاید سندھ بھی مقابلے کیلئے ہی سہی شاید کچھ کر دکھاتا

punjab ke kya baat kartay hu, Islamabad police he theek kr daiata, wuh tu kr sakta tha as a model case

in logon ku sirf batain karna atee hain, zero performance
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Ab tu jiss ko be police pakerte ha woh yeh he beyan deta ha, nagga kery mara oor video bani ha.
Bilkul yeh he beyan Muhsan bagg nay be deya ha.
Yeh tu women police station main thee ess ko nagga ker kay women nay keya dekhna tha.???