
ماہر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ یہ حملہ آور انہیں اصل نہیں لگتا یہ تو کوئی پلانٹڈ آدمی ہے اس کے پیچھےکوئی اور ہے جسے چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اور ماہر قانون ووکیل حامد خان نے کہا ہے کہ یہ حملہ آور انہیں اصل ملزم نہیں لگتا یہ تو کوئی پلاننٹڈ سا آدمی لگتا ہے اس کے پیچھے کوئی اور ہے جسے چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس نے بھی یہ حملہ کیا یا کرایا بہت افسوسناک ہے۔
حامد خان نے کہا ہے کہ اللہ نے کرم کیا ہے کیونکہ بچت ہو گئی ہے۔ مگر جس نے بھی یہ کیا ہے بہت افسوناک ہے جب ان سے اس ملزم کے اعترافی بیان پر بات کی گئی تو انہوں نے کہا یہ کوئی پلانٹڈ آدمی ہے نمائندے نے پوچھا کیا خیال ہے اس حملے کے پیچھے کون ہے؟
https://twitter.com/x/status/1588437686863503361
جواب میں حامد خان نے کہا کہ ابھی تفتیش ہو گئی تو پتہ چلے گا کہ اس کے پیچھے کون ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3hamidkhan.jpg