Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)

سہیل خان کی باری آگئی، عامر کی انجری کے بعد سہیل خان کا بالنگ کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔
بارواں کھلاڑی بھی
کیا عجب کھلاڑی ہے
کھیل ہوتا رہتا ہے
شور مچتا رہتا ہے
داد پڑتی رہتی ہے
اور وہ الگ سب سے
انتظار کرتا ہے
ایک ایسی ساعت کا
ایک ایسے لمحے کا
جس میں سانحہ ہو جائے
پھر وہ کھیلنے نکلے
تالیوں کے جھرمٹ میں
ایک جملہ خوش کن
ایک نعرہ تحسین
اس کے نام ہو جائے
سب کھلاڑیوں کے ساتھ
وہ بھی معتبر ہو جائے
تم بھی افتخار عارف
بارویں کھلاڑی ہو
انتظار کرتے ہو
ایک ایسے لمحے کا
ایک ایسی ساعت کا
جس میں حادثہ ہو جائے
جس میں سانحہ ہو جائے
Last edited by a moderator: