
حامد رضا نے مزید آزاد اراکین کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے، تعداد 82 تک پہنچ گئی
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید 32 اراکین کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مختلف جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہورہے ہیں، سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے مزید اراکین کے بیان حلفی بھی الیکشن کمیشن جمع کروائے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین واقعہ میں سربراہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے ہیں،
اس سے قبل گزشتہ روز 50 بیان حلفی جمع کروائے گئے تھے, کامیاب آزاد امیدواروں کے سرٹیفکیٹس کی تعداد 82 ہوگئی ہے، سنی اتحاد کونسل نے سندھ اسمبلی کے 9 آزاد ایم پی ایز کے سرٹیفکیٹس بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے اپنی ترجیحی فہرست جلد الیکشن کمیشن میں جمع کروادیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahi1h1h1.jpg
Last edited: