سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر لیونل میسی فرنچ کلب سے معطل

messi-saudia-ft.jpg


دنیا فٹبال کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی کو سعودی عرب میں چھٹیاں گزارنا مہنگا پڑگیا ہے۔

فرانسیسی کلب سے منسلک فٹ بالر لیونل میسی کو کلب کی اجازت کے بغیر چھٹیوں پر سعودی عرب جانا مہنگا پڑگیا ہے، فرنچ کلب پیر سینٹ جرمین نے میسی کو معطل کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب نے میسی کو دو ہفتوں کیلئے معطل کیا ہے اس دوران میسی کلب سے منسلک کسی بھی کھلاڑی کےساتھ پریکٹس بھی نہیں کرسکیں گے۔

فٹ بال دنیا کے ماہرین کے مطابق میسی کا فرنچ کلب کے ساتھ مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے، کلب کی جانب سے میسی پر عائد کی گئی معطلی کی سزا21 مئی کو ختم ہوگی جبکہ جون میں میسی کا کلب سے دوسالہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔


خیال رہے کہ لیونل میسی 30 اپریل کو لوریئنٹ کے خلاف میچ میں شکست کےبعد پریکٹس کے بجائے چھٹیوں پر سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے، اس دوران سعودی وزیر سیاحت نے میسی کی اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں سیر وتفریح کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
 
Last edited: