
سعودی عرب میں تعینات برطانیہ کی کونسل جنرل نے اسلام قبول کرلیا ہےاور اپنا نام تبدیل کرکے سیف اشر رکھ لیا ہے، ٹویٹر پر بھی نام تبدیل کرلیا۔
خبررساں ادارے گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانو ی کونسل جنرل کی مسجد نبوی میں کھڑے ہوکر بنوائی گئی تصویر بھی وائرل ہورہی ہے، انہوں نے چند روز قبل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ تصویر خود شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ میں اپنے پسندیدہ شہر مدینہ واپس آنے پر بہت خوش ہوں اور میں نے مسجد نبوی میں فجر کی نماز بھی ادا کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1458271628576559112
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے برطانوی کونسل جنرل سیف اشر کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں، مسلمان صارفین کی جانب سے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا جارہا ہے اور انہیں اچھے مستقبل کی دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1458396838931873798
سیف اشر نے سوشل میڈیا پر مسلمان بھائیوں کی جانب سے ملنے پر دعائیہ پیغامات پر بھی شکریہ ادا کیا ۔
یادرہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ برطانیہ کے سفارتی عملے میں سے کسی نے اسلام قبول کیا ہو ، سیف اشر سے قبل سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولس نے بھی 2016 میں اسلام قبول کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saif.jpg