
نجی چینل کے پروگرام میں فوادچودھری نے کہاکہ سعودی عرب نے ن لیگی حکومت کو اس لیے پیسے نہیں دیے کیونکہ ان کی خفیہ ایجنسیز نے اپنے حکمرانوں کو رپورٹ دی ہے کہ یہ پاکستان کے عوام میں کتنے مقبول ہیں، یہاں کی مقبولیت کو تو چھوڑیے سعودی عرب نے ان کے ساتھ مسجد نبوی میں ہونے والا سلوک بھی دیکھ لیا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا سیاسی جماعتوں کو اتنا دیوار سے مت لگائیں کہ وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ ہمیں احتجاج سے پہلے مسلح ونگ بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بتایا گیا تھا کہ عمران خان کو نکالیں گے تو عوام لڈیاں ڈالے گی۔
فواد چودھری نے کہا کہ امریکہ کے تھینک ٹینک نے گفتگو شروع کردی ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں رجیم چینج کروا کر بلنڈر کیا، عمران خان نے سب کے اندازے غلط ثابت کردیے ہیں۔ مہنگائی کے خلاف عوام کا احتجاج زبردست رہا، عوام 36 گھنٹے کے نوٹس پر سڑکوں پر نکلے۔
فواد چودھری نے کہا پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سےمعیشت خراب ہورہی ہے اگر مہنگائی نہ رکی تو گلی محلوں میں فساد ہوگا اور عوام سڑکوں پر ہوگی۔ اگر گلی محلوں میں فساد ہوئے تو نتائج خطرناک ہوں گے، یہ نہ ہو لوگ ایوانوں میں بیٹھے افراد کو اٹھا کر باہر پھینک دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کراچی کے حلقہ این اے 240 میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، این اے 240 میں ری پولنگ ہوئی تو ضرور حصہ لیں گے۔ ہم احتجاج میں ہی جائیں گے اور اس میں اضافہ ہوتا جائے گا، ہم چاہتےہیں لانگ مارچ کی طرف نہ جائیں لیکن اور کوئی راستہ نہیں۔
ہم عسکری گروپ بنا کر گلی محلوں میں لڑائی نہیں چاہتے، پی ٹی آئی کوئی شدت پسند جماعت نہیں ہے، لیکن مین اسٹریم پارٹی کو دیوار سے لگائیں گے تو ردعمل بھی آئے گا، پولیس ریڈ زون میں لوگوں کے گھروں میں گھسی ہے، 24، 25 مئی کو جو واقعات ہوئے سب کو پتہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اس وقت قوم اور ملک کا سوچ رہے ہیں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، کیا ایسے ملک چل سکتا ہے، عمران خان جب اقتدار میں آئے تو اس وقت بھی معیشت خراب تھی، لیکن سعودی عرب، چین سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی مدد کی، اس وقت کوئی بھی ملک 6،8 ماہ والی حکومت کی مدد نہیں کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-saudia-nad-usa.jpg