اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چودھری نے خواتین کی برحرمتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی کی تجویز پر وفاقی وزراء کو تنقید کو نشانہ بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خواتین کی بے حرمتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کی تجویز پر فیصل واوڈا سمیت دیگر وزرا کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی عضا کاٹ دیں عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے، لیکن ہمارے وزراء اور پڑھےلکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ گجرپورہ پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی۔ راستے میں پٹرول ختم ہوا تو خاتون نے گاڑی کھڑی کردی۔ اس دوران دو نامعلوم افراد آئے اور خاتون کو بچوں سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئے۔
ملزمان نے بچوں کے سامنے خاتون کا زیادتی کا نشانہ بنایا اورنقدی لے کر فرار ہوگئے ۔ جس کے بعد عوام میں سرعام پھانسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/16019-1599937200