
افواج پاکستان میں خدمات دینے والے ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم پی ای ایس ای (پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی) کی جانب سے موجودہ حکومت کے خلاف گھڑی گئی سازش کے خلاف کھڑےہونے کیلئے قوم سے اپیل کی گئی ہے اور واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلانے والے وطن کے غدار ہیں۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگ اور پارلیمنٹیرینز جو امریکہ کی ایماء پر حکومت تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ سب غدار وطن ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1509459970483720198
سابق فوجیوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ محب وطن پاکستانیوں پر لازم ھے کہ وہ انکا احتساب کریں اور شکست دیں۔ پاکستانی عوام ایک غیور قوم بن کے ابھریں اور دنیا کو بتا دیں کہ پاکستانی بکاؤ مال نہیں۔
اس سے قبل میجر جنرل (ر) جاوید اسلم طاہر نے بھی پاکستانی عوام سے یہی اپیل کی تھی۔ تاہم تنظیم کی جانب سے ایک باقاعدہ اپنا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا ہے کہ سابق فوجی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے جائز اور اخلاقی طور پر پابند ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1509460265821437952 پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی استحکام کا براہ راست تعلق قومی سلامتی سے ہے۔ غیر ملکی جارحیت کو ختم کرنے کے لیے موجودہ سیاسی سیٹ اپ کو جاری رہنا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/paki11hh12.jpg