
رکن اسمبلی فضل الٰہی مظاہرین کیساتھ دوبارہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ، بجلی بحال کرا دی
خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فضل الہٰی مظاہرین کے ساتھ دوبارہ پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گئے
ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے زبردستی 4 فیڈرز سے بجلی بحال کر دی ، مظاہرین نے زبردستی 4 فیڈرز آن کیے جو ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1803326621048361061
فضل الہٰی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو دوبارہ احتجاج کریں گے ،لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا, لوڈشیڈنگ جاری ہے، ہمارے بچے گرمی میں نہ جلائیں۔
https://twitter.com/x/status/1803664222850621872
گزشتہ روز بھی فضل الہٰی نے پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کر دی تھی ، حکام کے مطابق بجلی بحال کرنے سے پیسکو کو 26 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور بجلی بحال کرنے ڈی آئی خان گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے تھے,انہوں نے کہا خیبر پختون خوا میں کہیں بھی 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ ہونے دی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1803104369258135897
انہوں نے ارکانِ اسمبلی اور انتظامیہ کو ٹاسک دےدیا، پولیس کو واپڈا کے کہنے پر کسی رکن کے خلاف مقدمہ نہ بنانے کی ہدایت کر دی,وزیرِ اعلیٰ نے اپنے اعلان کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے فکس کردیا,اب کسی علاقے میں 12 گھٹنے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی, پارلیمنٹیرینز اپنے علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز کا دورہ کر کے لوڈشیڈنگ شیڈول پر عملدرآمد کرائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fazl1h1i1h21.jpg