روہت شرما نے بابراعظم کو ٹی 20 کرکٹ میں پیچھے چھوڑدیا

rohithsm1h11.jpg

روہت شرما بابراعظم کو پیچھے چھوڑ کر ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بابراعظم کے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز کا ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ سرنجام دیا۔

روہت شرما نے آج اپنے کیریئر کی 149 ویں اننگز کھیلی اور اس میں 73واں رنز بنانے والے بعد بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا، ساتھ ہی اس میچ میں وہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 116ٹی 20 اننگز میں4ہزار 145 رنز اسکور کرکے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام پر کیا تھا۔
 

Back
Top