
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے ساتھ تصویرمیں نظر آنے والی سیلاب متاثرہ خاتون کا ایک اور بیان سامنے آگیا ہےجس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں شکایت لگانےکےاگلے دن مجھے راشن بھیجا گیا تاہم ہمارےسیلاب متاثرین کو کوئی پیسہ نہیں دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مریم نواز شریف کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ایک خاتون سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ،تاہم بعد میں ایک انٹرویو کے دوران اس خاتون نے کہا کہ مریم نواز شریف نے انہیں کوئی امداد نہیں دی، اس کے برعکس متاثرہ خواتین نےپانچ گھنٹے بھوک اور پیاس کے عالم میں مریم نواز شریف کا انتظار کیا تھا۔
تاہم مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اسی خاتون کی ایک اورانٹرویو کی ویڈیو شیئرکی جس میں وہ خاتون اعتراف کررہی ہے کہ مجھے راشن بھی ملا اور امداد بھی ملی ہے اور مریم نواز شریف کا شکریہ بھی اداکرتی دکھائی دےرہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1564597607900614656
مریم نواز شریف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کو ایک ہی کام آتا ہے اور وہ پراپیگینڈا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1564606929967915023
صحافی دانش حسین جنہوں نے بزرگ خاتون کی پہلی ویڈیو بنائی تھی دوبارہ خاتون کے پاس پہنچے۔ اپنے متضاد بیانات کی اصل حقیقت خود اس خاتون نے بیان کی اور کہا کہ کل جب مریم یہاں آئیں تب میں نے شکایت لگائی جس کےبعد آج مجھے راشن پہنچایا گیاہے، جو راشن والی ویڈیو ہےوہ آج کی ہے،یہاں موجود عوام اس بات کی گواہ ہے، مجھےکسی نے کچھ بھی سکھایا نہیں ہےنا ہی کسی کی جرآت ہے کہ وہ میری مرضی کےخلاف مجھ سے کچھ کہلوا سکے، میں نے جو بھی کہا ہے وہ میری اپنی بات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1564723353331564544
ملیحہ ہاشمی نے خاتون کے دوسرے بیان پر لکھا کہ بزرگ خاتون نے ن لیگ کا جھوٹ ایک بار پھر بےنقاب کر دیا ۔
https://twitter.com/x/status/1564942569288744962