نادان
Prime Minister (20k+ posts)
نادان جی
شکر کریں کہ آپ کا تعلق کسی شیخ خاندان سے نہیں ہے. اگر آپ شیخ ہوتیں تو آنکھیں بند کر کے دوسروں پر اعتبار کرنے والی نادانی والی بات نہ کرتیں کیونکہ شیخ اپنے بچوں کو پہلا سبق ہی یہ دیتے ہیں کہ زندگی میں کبھی کسی پر اعتبار نہیں کرنا ہے خواہ وہ آپکا باپ ہی کیوں نہ ہو
:lol:
یہ واقعہ شاید پہلے میں نے آپکو بتایا ہی ہے کہ ایک شیخ صاحب کا بیٹا جب چار پانچ سال کا ہوا اور کچھ سوچنے سمجھنے لگا تو ایک دن باپ نے اسے ایک اونچی دیوار پر بٹھا دیا اور اسے نیچے چھلانگ لگانے کیلیے کہا. بچہ باپ سے بولا کہ میں نیچے گر جاؤں گا اور مجھے چوٹ لگ جائے گی. شیخ صاحب بولے کہ نہیں بیٹا میں تمہیں گرنے سے پہلے ہی پکڑ لوں گا. بچہ ڈر رہا تھا لیکن باپ کے بار بار یقین دلانے پر وہ چھلانگ لگانے پر آمادہ ہو گیا. جونہی بچے نے چھلانگ لگائے تو شیخ صاحب بچے کو پکڑنے کی بجائے پیچھے ہٹ گئے اور بچہ زمین پر گرا اور اسکا سر پھٹ گیا. شیخ صاحب اسے اٹھا کر فورا ڈاکٹر کے پاس لے گئے اور مرہم پٹی وغیرہ کروائی. مرہم پٹی کروانے کے بعد ایک دن بچے نے بستر پر لیتے باپ سے پوچھا کہ آپ تو کہہ رہے تھے کہ آپ مجھے گرنے سے پہلے پکڑ لیں گے لیکن آپ نے مجھے پکڑا کیوں نہیں تھا؟ شیخ صاحب بچے سے مخاطب ہوئے اور بولے کہ
بیٹا، یہ چوٹ کا زخم چند دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا لیکن اس بات کو آپ ساری زندگی یاد رکھو گے کہ کسی پر اعتبار نہیں کرنا چاہئیے خواہ وہ آپکا باپ ہی کیوں نہ ہو
باوا جی .....شکر ہی تو کر رہی ہوں ......کہ جہاں پیدا کیا ..صحیح پیدا کیا